Type to search

اسپورٹس

ہند-ویسٹ انڈیز: آج کرکٹ کو الوداع کہہ دیں گے کرس گل

نئی دہلی/15اگسٹ(ایجسنی) اگر آپ دی یونیورس باس کرس گل کے مداح ہیں تو آج آپ کو انکا کھیل دیکھنے کی ہر کوشش کرنی چاہیئے- ویسٹ انڈیز کے کرس گل آج (14 اگسٹ) اپنا آخری انٹرنیشنل میچ کھیلنے جارہے ہیں- انہوں نے آئی سی سی ورلڈ کپ سے پہلے ہی یہ اعلان کردیا تھا کہ وہ ہند-ویسٹ انڈیز سیریز کے بعد اس کھیل کو الوداع کہہ دیں گے- ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 سیریز کھیلی جاچکی ہے- چہارشنبہ کو ونڈے سیریز کا تیسرا اور آخری میچ ہے- اسکے بعد ٹیسٹ سیریز کھیلی جائے گی- کرس گل کو ٹیسٹ ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے- واضح ہے کہ تیسرا ونڈے کھیلے جانے کے ساتھ ہی گل کا انٹرنیشنل کیرئیر بھی تھم جائے گا- وہ آئی پی ایل جیسی ٹی 20 لیگ کھیلتے رہیں گے-

39 سال کے کرس گل نے صرف دنیا کے سب سے خطرناک بلے بازوں میں شمار ہے- بلکہ انکی مقبولیت بھی بہت ہے – وہ اپنے کھیل کا مزہ لینے کے لیے جانے جاتے ہیں- عمر کے ساتھ انکی فیٹنس کمزور ہوئی ہے- یہی وجہ ہے کہ وہ جب کبھی فیلڈن کرتے ہوئے ڈائیو کرتے ہیں تو اسکے بعد اسکا جشن بھی مناتے ہیں- 1999 میں انٹرنیشنل کیرئیر کی شروعات کرنے والا یہ کھلاڑی جب اس کھیل کو الوداع کہے گا تو اس کے نام قریب 25 ریکارڈ درج ہونگے-

Tags:

You Might also Like