Type to search

ٹی وی اور فلم

ٹی وی شو چھوٹی سردارنی کی اداکارہ مانسی شرما نے فلانٹ کیا بیبی بمپ

مانسی شرما

اداکارہ مانسی شرما دوسری بار ماں بننے جارہی ہے


ٹی وی ڈسک، 30 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 2012 میں ٹی وی شو آسمان سے آگے، سے ٹی وی ڈیبیو کرنے والی اداکارہ مانسی شرما نے فینس کے ساتھ ایک بڑی خوشخبری شیئر کی ہے۔

 

 مانسی شرما دوسری بار ماں بننے والی ہے۔ مانسی نے انسٹاگرام پر بیبی بمپ فلانٹ کرتے ہوئے فینس کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کی ہے۔

 

چھوٹی سردارنی اداکارہ مانسی شرما نے آج اپنی دوسرے حمل کا اعلان کیا ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے 12 مئی 2020 کو پہلے بچے کو جنم دیا تھائ فی الحال مانسی اپنے شوہر یوراج ہنس کے ساتھ اپنے زچکی والے سفر کے ہر لمحے کو انجوائے کررہی ہے۔

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mansi Sharma (@mansi_sharma6)

 

سال 2015 میں آئی پنجابی فلم جوگاڑی ڈاٹ کام سے ڈیبیو کرنے والی اداکارہ مانسی کو خوشخبری دینے پر قریبی لوگوں اور فینس نے مبارکباد دی۔

 

ٹی وی شو مہابھارت کی اداکارہ مانسی نے اپنے سوشل میڈیا پر اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے اپنی کئی تصاویر شیئر کیں۔ اداکارہ نے ریڈ باڈی کون ڈریس میں اپنا بیبی بمپ کو فلانٹ کیا۔

انہوں نے خلاصہ کیا کہ وہ دوسری بار زچگی کا تجربہ کرنے والی ہیں۔ تصویریں شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا، ‘بیبی ٹو آن دے وے ہے، آپ کی دعاؤں اور پیار کی ضرورت ہے۔ ان کے شوہر یوراج ہنس نے لکھا کہ ہر چیز کے لیے شکریہ بابا جی۔

 

 

اداکارہ مانسی کے فینس نے انہیں کمنٹ کرتے ہوئے مبارکباد دے رہے ہیں۔ بتا دیں کہ مانسی نے سال 2017 میں منگنی کی تھی اور 2019 میں یوراج کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی۔

انہوں نے پوتر رشتہ، دیوں کے دیو مہادیو اور دیگر شو میں بھی کام کیا۔

اداکارہ مانسی شرما کی پیدائش 16 مارچ 1989 کو ہوئی۔ وہ ایک اداکارہ اور ماڈل ہیں۔

مانسی شروعات میں آرمی افسر بننا چاہتی تھی لیکن بعد میں وہ ایکٹر بن گئی۔

 

 

 

 

اداکارہ مانسی نے سال 2015 میں ملیالم ایکشن ڈرامہ فلم اچھا دن، میں اداکار مموتی کے ساتھ کام کیا،

اور سال 2020 میں ہندی رومانٹک فلم گبت ویڈز سنی منپریت کا کردار ادا کیا۔

سال 2017 میں آئی ودیا بالن کی فلم بیگم جان ، سال 2018 میں آئی فلم برج مون امر رہے،

جیسی فلموں میں کام کیا۔ فلموں کے علاوہ انہوں نے ٹیلی ویژن میں بھی کام کیا۔

 

 

 

مانسی شرما نے سال 2018 میں اسٹار پلس کے شو مریم خان رپورٹنگ لائیو میں آیت خان کا رول پلے کیا تھا۔

سال 2019 میں انہوں نے سونی ٹی وی پر نشر ہوئے شو پٹیالہ بیبس نظر آئی۔ مانسی، کلرس ٹی وی کے مشہور شو چھوٹی سردار نی میں ہرلین کور گل کا کردار نبھایا۔