Type to search

بین الاقوامی

چین میں کوویڈ ۔19 کے لوٹنے کا امکان، اعلی صحت کے اہلکار نے خدشہ ظاہر کیا

بیجنگ،5مئی(بھاشا) چین کے ایک اعلی صحت کے عہدیدار نے پیر کو اگاہ کیا کہ ملک میں کوروناوائرس کے لوٹنے کا خطرہ برقرار ہے کیونکہ گذشتہ دو ہفتوں میں صوبائی سطح میں 10 علاقوں میں انکے پھیلاؤ کے مقامی سطح پر نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ قومی صحت کمیشن (این ایچ سی) نے کہا کہ اتوار کو کورونا وائرس کے تین نئے کیس کی تصدیق ہوئی۔ یہ تینوں کیس بیرون ملک سے چین پہنے تھے۔

این ایچ سی نے کہا کہ اتوار تک 962 ان کیسوں کو نگرانی میں رکھا گیاہے، جن میں بیماری کے کوئی علامات نہیں دیکھا تھا۔ ان میں 98 کیس بیرون ملک سے آئے ہیں۔

سرکاری نیوز ایجنسی ژنہوا کی خبر کے مطابق این ایچ سی کے ترجمان می فینگ نے کہا کہ صوبائی سطح کے 10 علاقوں میں پچھلے 14دن میں مقامی طور پر پھیلاؤ کے نئے کیس یا ایسے معاملے آئے ہیں جن میں کوئی علامات نہیں تھے، انہوں نے کہا کہ یہ بتاتا ہے کہ وبا کے پھیلاؤ کا خطرہ اب بھی ہے۔

خبر میں کہا گیا ہے کہ بیجینگ میں کچھ دفتر کاروباری اور سیاحتی مقام پھر سے کھول دیئے گئے ہیں۔ لیکن وبا کی روک تھام اور اسکے کنٹرول کے لیے تھیٹر اور سینما گھروں کو بند رکھا گیا ہے۔

Tags:

You Might also Like