Type to search

قومی

کورونا وائرس کے قہر کے درمیان چین نے کی ہندوستان کی مدد، بھیجوائے 650،000 میڈیکل کٹس

نئی دہلی،16اپریل (اے این آئی ۔ اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام)کورونا وائرس کا انفیکشن ہندوستان میں روزانہ اپنے پاؤں پھیلتا نظر آرہا ہے۔

انفیکشن کی روکنے کے لیے ہندوستان نے اپنے 21 دن کا لاک ڈاؤن بڑھتے ہوئے 3 مئی تک کر لیا ہے۔ ہندوستان میں کورونا وائرس معاملے 12 ہزار سے پار جاچکے ہیں۔ جبکہ 400 سے ذیادہ موت ہوچکی ہے۔

 

ہاسپٹلس میں لگاتار ڈاکٹروں اور میڈیکل اسٹاف کی ٹیم میں کورونا کا انفیکشن پھیل رہا ہے۔ حالانکہ مرکز اور ریاستیں کافی چوکسی سے اپنے قدم بڑھا رہے ہیں۔

ملک میں ریپڈ اینٹی باڈی ٹیسٹ ، پی پی ای کٹ کی کمی کو دیکھتے ہوئے چین نے مدد کا ہاتھ بڑھایا ہے اور قریب ساڑھے چھ لاکھ کٹس ہندوستان پہنچایا جارہا ہے۔

تازہ اعداد وشمار کے مطابق ہندوستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ کی تعداد 12380 ہوگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا کے 941 نئے معاملے سامنے آئے ہے اور 37 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ ملک میں کورونا سے اب تک 414 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ حالانکہ 1489 مریض اس بیماری کو ہرانے میں کامیاب بھی ہوئے ہیں۔

Tags:

You Might also Like