Type to search

آٹو موبائل

لانچ ہوئی نئی چیتک، ایک چارج میں چلے گی 95کلومیٹر، قیمت ایک لاکھ

آٹو ڈسک،14جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہمارا بجاج لفظ اب دوبارہ آپ کی زبان پر چڑھنے والا ہے۔ 14 سال بعد آج 14 جنوری کو بجاج نے اپنا سب سے مشہور برانڈ چیتک بازار میں دوبارہ لانچ کیا ہے۔اس بار کمپنی نے چیتک الیکٹرک بائیک بازار میں اتارا ہے۔ اسکی سب سے خاص بات یہ ہے کہ ایک بار چارج کرنے پر 95کلومیٹر کا لمبا سفر طے کرسکتی ہے۔ گراہک نئی چیتک کو آپ صرف 2000 روپے میں بک کراسکتے ہیں۔

شاندار پرفارمینس دینے کے لیے کمپنی نے چیتک کے لک پر بہت کام کیا ہے۔ اسے اربن لک کے ساتھ ہی کافی سموتھ اور ڈیجیٹل فیچر سے آراستہ کیا ہے۔ کمپنی نے چیتک کی ایکس شوروم قیمت 1 لاکھ روپے رکھی ہے۔ ساتھ ہی بکنگ کی قیمت صرف 2000 روپے ہے۔ نئی بائیک کو پونے اور بنگلور سے لانچ ہورہی ہے۔

اس الیکٹرک بائیک کی خاص یہ ہے کہ سنگل چارج میں تقریبا 95 کلومیٹر چلے گی۔ لیکن اسکے ساتھ ہی بائیک میں ایل ای ڈی لائٹ لگ گئی ہے۔ ساتھ ہی بائیک میں ڈیجیٹل میٹر، ریٹرو تھیم، اور ایل ای ڈی ٹرن انڈیکیٹر سے لیس ہوگی۔

Tags:

You Might also Like