Type to search

ٹی وی اور فلم

چارو اسوپا اور راجیو میں پھر دراڑا، لگایا سنیگن الزام

چارو اسوپا ریڈ ٹاپ

فلمی ڈسک، 26 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سشمیتا سین کی بھابھی اور ٹی وی اداکارہ چارو اسوپا اور راجیو سین نے ایک بار پھر الگ ہونے کا فیصلہ لے لیا ہے- دونوں سال 2019 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، جسکے کچھ وقت بعد ہی دونوں کے رشتے میں اتار چڑھاؤ شروع ہوگئے تھے-

دونوں کا رشتہ طلاق تک بھی پہنچ گیا تھا لیکن کچھ وقت پہلے ہی راجیو اور چارو نے ایک دوسرے کو موقع دینے کا فیصلہ کیا تھا- اس موقع پر دونوں نے اپنے رشتے کو ٹھیک کرنے کے لیے کوالٹی ٹائم بھی ساتھ میں گذارا تھا- لیکن اب چارو اسوپا نے فینس کو حیران کرنے والی خبر دیتے ہوئے بتایا کہ وہ پھر سے الگ ہورہے ہیں-

دراصل چارو نے ایک انٹرویو دیا ہے، جس میں انہوں نے راجیو سین کے ساتھ اپنے رشتے اور طلاق پر کھل کر بات کی، چارو نے کہا، کوئی بھی شخص جان بجھ کر اپنی شادی ختم کرنے کے بارے میں نہیں سوچتا ہے- میں اپنے فیصلے پر پچھتاوا نہیں کرنا چاہتی- میں نے اس شادی کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے کیونکہ یہ میری دوسری شادی تھی-

اس پورے معاملے میں میرا ہی مذاق بنا ہے لوگ میرا ہی تماشا بنارہے ہیں- میرا ماننا ہے ہک ہم دونوں ایک دوسرے کے لیے نہیں بنے ہیں، اسی وجہ سے یہ شادی بھی کام نہیں کریں گی-

چارو آسوپا نے آفے یہ بھی کہا کہ شادی کے بعد ہم دونوں کے درمیان لگاتار جھگڑے ہوتے رہے- راجیو ہر جھگڑے کے بعد مہینوں یا پھر ہفتوں کے لیے غائب ہوجاتے ہیں-  جھگڑے کے بعد راجیو سے رابطہ کرنا ناممکن ہوجاتا ہے- ایسا لاک ڈاؤن سے پہلے بھی ہوا تھا تب وہ تین مہینے کے لیے مجھے چھوڑ کر چلے گئے تھے-

مجھے امید تھی کہ میں انہیں بدل سکتی ہوں مجھے امید تھی کہ بیٹی جیانا کی خاطر ہی ٹھیک ہوجائے گا، لیکن ایسا نہیں ہوا-

 وہ مجھے کئی بار گالی دے چکے ہیں اور ایک دو بار اس نے مجھ پر ہاتھ بھی اٹھایا ہے۔ وہ مانتے ہیں کہ میں ان کو دھوکہ دے رہی ہوں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ دوسرا موقع ہے جب دونوں نے طلاق کا اعلان کیا ہے۔

بتادیں کہ چارو کی پیدائش 27 فروری 1988 کو راجستھان میں ہوئی۔ چرو اَسوپا سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے۔ اور اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اپنی فوٹو ویڈیو بھی شیئر کرتی رہتی ہے۔

انہوں نے 2009 میں آئی شو اگلے جنم موہے بیٹیا ہو کیجو، سے اپنے ایکٹینگ کیریئر کی شروعات کی تھی- اور سال 2011 میں آئی راحت کاظمی کی ہدایت میں بنی رومانٹک کامیڈی فلم امپٹینٹ وویک سے بالی ووڈ کیا،

ورک فرنٹ پر، چارو اسوپا کئی ٹی وی شوز کا حصہ رہ چکی ہے- چارو اسوپا نے سیریل اگلے جنم موہے بٹیاں ہی کیجو، بڑے اچھے لگتے ہو، میرے انگنے میں، دیووں کے دیو مہا دیو ، ٹشن عشق جیسے شو میں کام کیا ہے-

Tags:

You Might also Like