Type to search

ٹی وی اور فلم

تیلگو فلم پریمالو کا ٹریلر لانچ، چندو کوڈوری اور کرشمہ شریکھر اہم کردار میں

کرشمہ شریکھر

حیدرآباد، 27 جنوری (اردو پوسٹ) تیلگو فلم ’پریمالو‘ جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم میں چندو کوڈوری لیڈ ہیرو ہے اور کرشمہ شریکھر لیڈ اداکارہ ہے۔

 

 

 

 

بتادیں کہ اداکار چندو کوڈوری کو سال 2016 میں آئی فلم سیتھاما اندالو رامایا سیترالو اور سال 2021 میں آئی فلم اسلیم جریگندی جیسی فلموں سے جانا جاتا ہے۔ وہ ایک ایکٹر اور ڈائریکٹر ہیں۔

 

 

 

 

 

ڈریم زون پکچرز کے بینر تلے تیار ہوئی اس فلم کی ہدایت کاری خود چندو کوڈوری نے کی ہے۔ راجیش کوڈوری کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 26 جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

فلم کے ٹریلر لانچ کی تقریب پیر کو حیدرآباد میں شیواجی راجہ کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

 

 

 

 

اداکار اور ہدایت کار چندو کوڈوری نے کہا کہ، میں فلم انڈسٹری کا حصہ بن کر خوشی محسوس کر رہا ہوں۔

 

 

 

 

میں یہاں کافی عرصے سے ہوں اور اب میں فلم ’پریمالو‘ سے بطور ہدایت کار ناظرین کے سامنے آنے جا رہا ہوں۔

 

 

میں بہت خوش ہوں کہ شیواجی راجہ نے اس فلم کا ٹریلر جاری کیا۔

 

 

 

 

 

اس فلم میں انہوں نے شاندار اداکاری کی۔ اس فلم کے لیے پوری ٹیم نے بہت محنت کی۔

 

سینماٹوگرافر رام پی نندیگم نے اس فلم کو بہت نیچرلی شوٹ کیا۔

 

 

 

 

مکالمہ نگار روی نے بہترین مکالمے لکھے ہیں۔ سندیپ کانگولا نے اچھی موسیقی دی۔

 

 

ایک پروڈیوسر کے طور پر، میرے بڑے بھائی راجیش نے نہ صرف اس فلم میں پیسہ لگایا بلکہ منیجر کے طور پر بھی سخت محنت کی۔

 

 

 

 

انہوں نے مزید کہا کہ ایک ایسی کہانی لکھی ہے جس کی کوشش تیلگو سنیما میں اب تک کسی نے نہیں کی، چندو نے کہا کہ فلموں کے شائقین کی طرف سے مواد کی فلموں کو ہمیشہ سراہا جاتا ہے۔

 

 

 

فلم میں مدھوسودن راؤ، سری نواس بوگیریڈی، محبوب باشا، پربھاوتی ورما، بس اسٹاپ کوٹیشور راؤ اور کٹم ریڈی بھی ہیں۔

 

 

ڈریم زون پکچرز کے بینر تلے بننے والی اس فلم کو تروملا کمار نے ڈائریکٹ کیا ہے اور موہن کدرمپلی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

 

 

 

 

اداکارہ کرشمہ شریکھر نے سال 2019 میں تیلگو فلم نیتھون ہے ہے، سے شروعات کی، پھر اسکے بعد انہوں نے شیرا ساگرا مدھانم (2021) ، کورا (کنڑ فلم)، کوک ٹیل (کنڑ) جیسی فلموں میں کام کرچکی ہے-

Tags:
Sabiha Banu

اردو پوسٹ میں ڈیجیٹل کنٹینٹ پروڈیوسر کے طور پر کام کرنے والی صبیحہ بانو کو میڈیا میں آٹھ سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ ان کی مہارت تفریحی رپورٹنگ، تحریر، فلمی جائزے اور تجزیہ میں ہے۔ صبیجہ بانو نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد سے ماس کمیونیکیشن میں پوسٹ گریجویشن اور اردو سے ایم ۔فل کیا ہے۔ صبیجہ بانو نے آل انڈیا ریڈیو میں بطور پروگرام اناونسر خدمات انجام دیتی ہیں۔ اسکے علاوہ صبیجہ مختلف شعبوں میں خدمات انجام دی ہیں۔

  • 1

You Might also Like