Type to search

قومی

چندریان 3: چاند پر لہرایا ترنگا، ساؤتھ پول پر اترنے والا پہلا ملک بنا ہندوستان

چندریان 3

حیدرآباد/سری ہری کوٹا، 23 اگسٹ: ہندوستان نے تاریخ رقم کردی ہے- چندریان -3 نے چاند کے ساؤتھ پول (قطب جنوبی) پر کامیابی کے ساتھ لینڈنگ کرلی ہے-

 

چندریان 3 کے ساتھ ہی ہندوستان چاند کے ساؤتھ پول پر حصے پر اترنے والا پہلا ملک بن گیا ہے- جبکہ چاند کے کسی بھی حصے میں سافٹ لینڈنگ کرنے والا ہندوستان دنیا کا چوتھا ملک ہے-

ہندوستان سے پہلے امریکہ، سویت یونین (روس) اور چین ہی چاند پر سافٹ لینڈنگ کرپائے ہیں-

 

 

چندریان کی کامیاب سافٹ لینڈنگ کو وزیراعظم نریندرمودی نے ساؤتھ افریقہ سے ورچول دیکھا- کامیاب لینڈنگ کے بعد پی ایم مودی نے اسرو اور ملک کو مبارکباد دی- پی ایم نے کہا کہ چاندا ماما اب دور کے نہیں، ٹور کے ہیں-

 

جنوبی افریقہ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سائنسدانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ آج کامیابی کے امرت کی بارش ہوئی ہے۔

 

چندریان 3 کے لینڈنگ کی شروعات 5 بجکر 30 منٹ پر ہوئی، رف لینڈنگ بے حد کامیاب رہی- اسکے بعد 5 بجکر 44 منٹ پر لینڈر نے ورٹیکل لینڈنگ کی- تب چندریان 3 کی چاند سے دوری 3 کلومیٹر رہے گئی تھی- اسکے بعد 20 منٹ میں چاند کی آخری مدار سے چندرائن نے 25 کلو میٹر کا سفر پورا کیا- پھر لینڈنگ کو آہستہ آہستہ نیچے اترا گیا- شام 6 بجکر 4 منٹ پر لینڈر نے چاند پر پہلا قدم رکھا- اس طرح ہندوستان چاند کے ساؤتھ پول پر قدم رکھنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا-

 

ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) کے سائنسدان چاند کے جنوبی قطب پر چندریان 3 اتار کر خلا کی دنیا میں تاریخ رقم کی-