Type to search

ٹی وی اور فلم

ٹی وی کی خوبصورت اداکارہ شیکھا سوروپ

اداکارہ شیکھا سوروپ

کیا آپ کو یاد ہے ٹی وی شو چندر کانتا ہے ؟ حیرت انگیز اور جادوئی اور عجبوں کی یہ داستاں 1994 سے 1996 کے درمیان دوردرشن پر آنے والی اس سیریل کی تو بات ہی کچھ اور تھی۔


فلمی ڈسک، 21 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سالوں پہلے ٹی وی پر آنے والے شو چندر کانتا میں اداکارہ شیکھا سوروپ راجکماری کے رول میں نظر آئی تھی، ایک وقت میں یہ شو ٹی وی پر ہٹ شو ہوا کرتا تھا-

دوردرشن پر 1994 سے 1996 تک نشر ہوا شو چندرکانتا ٹی وی پر ہٹ ہوا کرتا تھا شو میں اداکارہ شیکھا سوروپ کو کافی پسند کیا گیا تھا- حالانکہ کم ہی لوگوں کو معلوم ہوگا کہ شیکھا فلموں میں بھی کام کرچکی ہے-

اداکارہ شیکھا نے اپنے لک اور ٹیلنٹ سے فینس کے دلوں پر راج کیا تھا، لیکن انکا اسٹارڈم لمبے وقت تک نہیں چل پایا اور گمنامی میں چلی گئی- زبردست ڈیبیو کرنے کے بعد بھی شیکھا ایکٹینگ کی دنیا سے غائب ہے-

 

اداکارہ شیکھا نے گیارہ سے زیادہ فلموں میں اداکاری کی، وہیں مقبول ٹی وی شو چندر کانتا سے گھر گھر پہچان بنائی- اس شو میں وہ لیڈ رول میں تھی-

حالانکہ شیکھا کو نام اور پہچان چندر کانتا سے ملی، وہ اس شو میں راجکماری چندر کانتا کے رول میں نظر آئی-
وہیں امر پریم، انداز ، انوپما، یوگ، اور کہاں سے کہاں تک جیسے شو میں بھی نظر آئی، ان فلموں میں انکے ساتھ دھرمیندر ، متھن چکرورتی اور اکشے کمار نظر ائے تھے-

فلم تہلکہ، پولیس والا غنڈہ، پولیس پبلک، قاعدہ قانون، پیار ہوا چوری چوری اور آواز دے کہاں ہے، جیسی فلموں میں لیڈ اداکارہ کے طور پر نظر آئی-

بتادیں کہ شیکھا سوروپ کی پیدائش 23 اکتوبر 1970 کو ہوئی، وہ دہلی کی رہنے والی ہے ، انہوں نے آرمی پائلٹ راجیو لال سے شادی کی، لیکن بعد میں دونوں الگ ہوگئے-

خوبصورت کوئین شیکھا نے اپنے کالج کے دنوں میں ماڈلنگ سے کیریئر کی شروعات کی تھی، شیکھا نے سال 1998 میں فیمینا مس انڈیا انٹرنیشنل جیتا-