Type to search

تلنگانہ

سابق آندھرا وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو کے استقبال پر تنازعہ ، وائی ایس آر کانگریس نے کہا – انہیں کورنٹائن ہونا چاہیئے

امراوتی (آندھرا پردیش)26مئی، (ذرائع) آندھراپردیش کے وزیراعلی جگن موہن ریڈی کی وائی ایس آر کانگریس نے تلگو دیشم پارٹی کے سربراہ چندرا بابو نائیڈو پر کورونا وائر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ نائیڈو پیر کو سڑک کے راستے تلنگانہ سے آندھرا پردیش لوٹے جبکہ ملک میں گھریلو اڑانوں پھر سے شروع کی جاچکی ہے۔ جیسے ہی چندرابابو دو مہینے کے بعد حیدرآباد سے امراوتی پہنچے، اس دوران کارکنوں کی بھاری بھیڑ نے آندھرا کے سابق وزیراعلی کا استقبال کیا۔ جس طرح سے کارکنوں کی بھاری بھیڑ نے انکا استقبال کیا، اس سے سوشل ڈیسٹینسنگ کو لیکر تشویش بڑھ گئی ہے۔

ٹی ڈی پی کے سربراہ 70 سالہ نائیڈو کی تنقید کرتے ہوئے وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے رہنما گودی کوٹہ سریکانت ریڈی نے نیوزایجنسی اے این آئی سے کہا، پورا ملک 31مئی تک لاک ڈاؤن پر عمل کررہا ہے اور سوشل ڈیسٹینسنگ سمیت کوویڈ 19 سے متعلق سبھی گائیڈ لائنس پر عمل کررہا ہے۔ اسکے باوجود چندرابابو نائیڈو نے حیدرآباد سے ایک ریلی نکالی، اس دوران ماسک لگائے بغیر سینکڑوں کی تعداد میں لوگ جمع ہوئے۔ ایک سینئر رہنما ہوکر وہ ایسا کیسے کرسکتے ہیں۔ انہیں معافی مانگنی چاہیے۔

Tags:

You Might also Like