Type to search

ٹی وی اور فلم

اداکارہ چاندی شرما کو بہترین اداکارہ کا دادا صاحب پھالکے ایوارڈ

اداکارہ چاندنی شرما

ٹی وی ڈسک، 8 فروری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سونی ٹی وی کے کامنا سیریل میں بہترین اداکاری کے لیے ہماچل پردیش کے منڈی کے گوہر سے تعلق رکھنے والی اداکارہ چاندنی شرما کو دادا صاحب پھالکے ٹی وی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Chandni (@aslichandni)

 

 

اتوار کی دیر رات سانتا کروز میں واقع تاج ہوٹل میں ہوئے ایوارڈ شو میں انہیں یہ اعزاز ملا- اس دوران ٹی وی انڈسٹری سے جانے مانے لوگ موجود رہے-

 

 

 

چاندانی نے بتایا کہ یہ اعزاز پاکر مستقبل میں ذیادہ بہتر کرنے کی ترغیب ملی ہے- کامنا سیریل میں اپنے کردار اکانکشا کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ کردار نبھاتے وقت لگتا ہی نہیں کہ میں ایکٹینگ کرررہی ہوں-

 

 

اسکا کریڈیٹ ان مصنفین کو جاتا ہے، جنہوں نے اتنی خوبصورتی سے اکانکشا کے کردار کو تیار کیا- یہ ریل کردار میری اصل زندگی سے مل کھاتا ہے- اکانکشا اور میں، دونوں ایک ہی شہر سے ہیں جو اپنی زندگی میں کچھ بڑا کرنا چاہتے ہیں-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Chandni (@aslichandni)

 

مجھے ایک بہتر زندگی کا تجربہ کرنے کی خواہش تھی اور اس لیے میں اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے ممبئی آگئی-

 

 

اداکارہ چاندنی شرما ہماچل کے منڈی ضلع کے گوہر سے تعلق رکھتی ہے- انہوں نے اپنے کیریئر کی شروعات نیٹ ورکنگ سے کی تھی-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Chandni (@aslichandni)

 

سال 2014 میں انہیں انڈین پرنسس فاتح 2014 کے خطاب سے نوازا گیا- اسکے بعد انہیں مس ٹورزم انٹرنیشنل مقابلے میں ڈریم گرل آف دی ایئر انٹرنیشنل 2015 کے خطاب سے نوازا گیا-

 

 

اداکارہ چاندنی اسکے بعد کچھ سالوں تک نیٹ ورکنگ میں سرگرم رہی، سال 2019 میں انہوں نے بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں ڈیبیو ڈارک لائٹ سے کیا- اس فلم میں انہوں نے لیڈ اداکارہ کا کردار نبھایا-

سال 2020 میں چاندنی نے ٹی وی انڈسٹری میں ڈیبیو سیریل عشق میں مرجاواں 2 سے کیا-