Type to search

اسپورٹس

کورونا وائرس: آسٹریلیائی وزیر اعظم نے دی ڈھیل، ٹی 20 ورلڈ کپ کے ہونے کے امکانات بڑھے

اسپورٹس ڈسک،13جون(بھاشا) آسٹریلیائی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے جمعہ کے روز کورونا وائرس سے متعلق پابندیوں میں مزید نرمی کا اعلان کیا ، جس میں 40،000 لوگوں کی صلاحیت والے کھیل اسٹیڈیم کو الگے مہینے سے 10،000 لوگوں کی میزبانی کی اجازت دینا شامل ہے۔ اس سے اکتوبر ۔ نومبر میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے انعقاد کے امکان بڑھ گئے ہیں۔ آسٹریلیا میں اسکے بعد ڈسمبر سے ہندوستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز بھی ہونی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اگلے مہینے ورلڈ کپ کے مستقبل پر فیصلہ کرنے کے امکانات ہیں۔ 16 ٹیموں کے ٹورنامنٹ پر کوویڈ 19 وبا کی وجہ سے شکوک و شبہات بنا ہوا ہے۔ قومی کابینہ کے بعد پی ایم نے کہا کہ یہ بدلاؤ کھیل میچ، کنسرٹ، تہوار جیسے پروگراموں میں لاگو ہونگے، حالانکہ یہ جگہ اپنی صلاحیت کی 25 فیصد سیٹ ہی بھر پائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست ان اصولوں کے لیے کام کررہے ہیں جس میں جولائی سے 40،000 لوگوں کی صلاحیت والے اسٹیڈیموں میں 10،000 افراد کی میزبانی کرسکیں گے جس سے ایم سی جی، ایس سی جی اور ایڈیلیڈ اوول میں کھیل نہیں ہوپائیں گے۔ اسکاٹ موریسن نے کہا، اسکے لیے بڑا اور کھولا مقام ہونا چاہیئے۔ اس میں سیٹ بھی دوری پر ہونی چاہیئے۔ اس میں ٹکٹ دینے کی ضرورت ہوگی تاکہ لوگ سمجھ سکیں کہ کتنے لوگ اس پروگرام میں موجود تھے۔ اگلے کچھ ہفتوں میں اسکے بارے میں غور کیا جائے گا۔ بڑے اسٹیڈیم کے لیے ہر مقام پر ریاست کے چیف ہیلتھ آفیسر کے مل کر کام کیا جائے گا۔