Type to search

ٹی وی اور فلم

ہالی ووڈ ایکٹر چاڈ وک بوس مین کا 43 سال کی عمر کینسر سے انتقال

چاڈ وک بوس مین

فلمی ڈسک،29 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہالی ووڈ فلم بلیک پینتھر میں اہم کردار نبھانے والے امریکی اداکار چاڈ وک بوس مین 43 برس کی عمر میں بڑی آنت کے کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔

کورونا بحران میں لگاتار فلمی دنیا سے بری خبریں سامنے آرہی ہے۔ اب حال ہی میں ہالی ووڈ اسٹار چاڈ وک بوس مین کا جمعہ کا انتقال ہوگیا۔ مارول اسٹوڈیو کی سپر ہٹ فلم بلیک پینتھر میں اہم رول نبھانے والے ایکٹر چاڈ وک پچھلے کئی سالوں سے کینسر سے متاثر تھے۔

وہیں ایکٹر کے انتقال سے ہر کوئی صدمے میں ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پچھلے چار سال سے ایکٹر چاڈ وک بوس مین بڑی آنت کے کینسر سے متاثر تھے۔

چاڈ وک بوس مین کی پیدائش 29 نومبر 1976 کو ساؤتھ کیرولائنا میں ہوئی۔ انہوں نے ‘مارشل سے ڈا 5 بلڈز، آگسٹ ولسن کے ما رینی بلیک باٹم اور کئی دیگر فلموں میں کام کیا جبکہ وہ اس دوران وہ اپنی کیمو تھیراپی اور علاج جاری تھا۔ ان کے کرئیر کی سب سے اہم فلم بلیک پینتھر تھی جس میں وہ کنگ ٹچالا کا کردار ادا کیا۔’

ٹوئٹر پر ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری کیے گئے پیغام کے مطابق بوس مین کا لاس اینجلس میں اپنے واقع گھر پر انتقال ہوا جہاں ان کی اہلیہ اور دیگر خاندان والے ان کے ساتھ موجود تھے۔

انکی یادگار فلم بلیک پینتھر تھی جو 2018 میں ریلیز ہوئی تھی۔ یہ پہلی سپر ہیرو فلم تھی جسے بہترین فلم کے آسکر اعزاز کے لیے نامزد کیا گیا تھا اور اسی تقریب میں اسے چھ اور اعزازت کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔

چاڈ وک بوس مین کے  آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خاندان کی طرف سے لکھا گیا ہے، ہم بے حد گہرے غم کے ساتھ چاڈ وک بوس مین کے انتقال کی تصدیق کرتے ہیں۔ چاڈ وک کو سال 2016 میں کینسر کے تیسرے اسٹیج کے بارے میں پتہ چلا تھا۔

وہ پچھلے چار سالوں سے اس سے متاثر تھے اور کینسر چوتھے اسٹیج پر پہنچ گیا تھا۔ گھر والوں نے بتایا کہ وہ بہت ہمت والے تھے اور اپنی تکالیف کا انھوں نے بڑے جذبے سے مقابلہ کیا اور ان فلموں میں کام کیا جو عوام میں بے حد مقبول ہوئیں۔

 

View this post on Instagram

 

It is with immeasurable grief that we confirm the passing of Chadwick Boseman.⁣ ⁣ Chadwick was diagnosed with stage III colon cancer in 2016, and battled with it these last 4 years as it progressed to stage IV. ⁣ ⁣ A true fighter, Chadwick persevered through it all, and brought you many of the films you have come to love so much. From Marshall to Da 5 Bloods, August Wilson’s Ma Rainey’s Black Bottom and several more, all were filmed during and between countless surgeries and chemotherapy. ⁣ ⁣ It was the honor of his career to bring King T’Challa to life in Black Panther. ⁣ ⁣ He died in his home, with his wife and family by his side. ⁣ ⁣ The family thanks you for your love and prayers, and asks that you continue to respect their privacy during this difficult time. ⁣ ⁣ Photo Credit: @samjonespictures

A post shared by Chadwick Boseman (@chadwickboseman) on

تصویر چاڈ وک کے سوشل میڈیا سے لی گئی۔