Type to search

ٹی وی اور فلم

کنگنا رناوت کو ملی ‘وائی’ کیٹیگری کی سیکیورٹی

کنگنا رناوت

فلمی ڈسک،7ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو “وائی” کیٹیگری کی سیکیورٹی ملی ہے- مرکزی وزرات داخلہ نے کنگنا کو وائی کیٹیگری کی سیکیورٹی دی ہے- دراصل کنگنا اور شیوسینا رہنما سنجے راوت کے درمیان زبانی جنگ تیز ہوگئی تھی- سنجے راوت نے کنگنا کو ممبئی نہ آنے کی نصیحت دی تھی- اس پر کنگنا نے ممبئی آنے کا چیلنج کیا تھا-

وائی زمرے کی سیکیورٹی کے تحت کنگنا رنوت ممبئی میں رہائش کے دوران دوکمانڈو اور 11 سیکیورٹی اہلکار کے گھیرے میں رہیں گی۔
کنگنا نے اس کے لیے مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ کے تئیں اظہارتشکر کیا ہے۔انہوں نے ٹویٹ کر کے کہا،’’کوئی بھی فاشسٹ حب الوطنی کی آواز کو کچلنے کے قابل نہیں ہوگا،یہ اس بات کا ثبوت ہے۔میں امت شاہ جی کی شکرگزار ہوں،جنہوں نے ہندوستان کی ایک بیٹی کے لفظوں کو،میری عزت نفس کا احترام کیا۔

اب مرکزی وزرات داخلہ نے کنگنا کو وائی کیٹیگری کی سیکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے- انکی حفاظت میں 11 جوان تعینات رہیں گے- اس میں ایک یا دو کمانڈو اور باقی پولیس اہکار ہونگے- بتایا جارہا ہے کہ 9 ستمبر کو جب کنگنا ممبئی پہنچے گی انہیں وائی زمرے کی سیکیوریٹی مل جائے گی-

کچھ دیر پہلے ہی کنگنا ایک ویڈیو شیئر کیا جس میں بی ایم سی انکے آفس پر پہنچی ہے- کنگنا رناوت کی پروڈکشن کمپنی کے آفس میں بی ایم سی نے چھاپہ مارا ہے- کنگنا نے خود اسکی معلومات سوشل میڈیا کے ذریعہ دی ہے- کنگنا نے پہلے اپنے آفس کا ویڈیو شیئر کیا اور لکھا، یہ ممبئی میں مانیکرنیکا فلمس کا آفس ہے، جسے میں نے پندرہ سال پہلے محنت کرکے کمایا ہے- میرا زندگی میں ایک ہی خواب تھا میں جب بھی فلم ساز بنو میرا اپنا خود کا آفس ہو، مگر لگتا ہے یہ خواب ٹوٹنے کا وقت آگیا ہے- آج وہاں اچانک بی ایم سی کے لوگ آئے-

Tags:

You Might also Like