Type to search

ٹی وی اور فلم

مس انڈیا کا خطاب جتینے والی سیلنا جیٹلی

مس انڈیا سیلنا جیٹلی

فلمی ڈسک،23ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فردین خان کے ساتھ فلم جانیشن سے بالی ووڈ میں قدم رکھنی والی اداکارہ سیلنا جیٹلی آج انڈسٹری سے غائب ہے۔ ہندوستانی ماڈل اور اداکارہ تین بچوں کی ماں ہونے کے باوجود سیلنا جیٹلی اپنے حسن کے جلوے بکھرنے میں بالی ووڈ کی کسی اداکارہ سے کم نہیں ہے۔

سیلنا جیٹلی سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے۔ وہ آئے دن سوشل میڈیا پر بولڈ اور سیکسی تصویریں شیئر کرتی رہتی ہے۔ اسکے ساتھ ہی وہ سمندر کنارے بکنی پہن کر الگ الگ پوز میں ویڈیو شیئر کرتی ہے۔ جو انکے فینس کو بہت پسند آتے ہیں۔ سولو فوٹو کے علاوہ وہ اپنے تینوں بچوں کے ساتھ فوٹو پوسٹ کرتی رہتی ہے۔ جس میں وہ کافی خوبصورت لگتی ہے۔ انکو سوشل میڈیا پر 252 لوگ فالو کرتے ہیں۔

سیلنا جیٹلی کی پیدائش 24 نومبر 1981 کو شملہ میں ایک پنجابی ہندو گھرانے میں ہوئی۔ انکے والد وی۔کے۔جیٹلی ہندوستانی فون میں کرنل اور ماں میتا فوج میں نرس تھی۔

فلم میں آنے سے پہلے وہ 2001 کی مس انڈیا کا خطاب اپنے نام کرچکی ہے۔ اور سال 2001 میں وہ مس یونیورس کے لیے چوتھی رننر اپ رہ چکی۔ فیمینا مس انڈیا کا تاج جتنے کے بعد سیلنا جیٹلی نے فلموں کی طرف رخ کیا۔ سیلنا جیٹلی نے فلم 2003 میں آئی فلم جانیشن میں نظر آئی۔ اس فلم میں انہوں نے جیسکا پیریرا کا رول نبھایا تھا۔ انکے مقابل اداکار فردین خان تھے۔ فلم نے باکس آفس پر فلاپ ثابت ہوئی۔

سیلنا جیٹلی نے کئی فلموں میں کام کیا لیکن انکی فلمیں ذیادہ ہٹ نہیں ہوئی۔ انکا کیریئر بالی ووڈ میں کچھ ٹھیک نہیں چلا، وہ ہندی، پشتو، انگریزی اور فرنچ زبان آسانی سے بول لیتی ہے۔ انہوں نے سال 2011 میں غیر ملکی بزنسمین پیٹر ہاگ سے شادی کر لی تھی۔ جسکے بعد انہیں دو جوڑاں بچے ہوئے۔ فی الحال وہ تین بچوں کی ماں ہے۔

سیلنا جیٹلی نے جانشین، کھیل، سلسلے، نو انٹری، جوانی دیوانی، زندہ، ٹام ڈک اینڈ ہیری، اپنا سپنا منی منی، ریڈ:ڈارک سائیڈ، شکالکا بوم بوم، ہے بے بی، سی کمپنی، منی ہے تو ہنی ہے، گول مال ریٹرنس، پیئنگ گیسٹ، ہیلو ڈارلنگ، تھینک کیو، شریمتی، ول یو میری می؟، جیسے فلموں میں کام کیا۔

Tags:

You Might also Like