Type to search

تلنگانہ

سی سی ٹی وی کی مدد سے پکڑے جائیں گے بنا ماسک کے سڑکوں پر گھومنے والے لوگ

Wearing masks is now compulsory in TS

حیدرآباد،15مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مرکزی اور ریاستی حکومت نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا ہے۔ پھر بھی شہر کے لوگ اسے سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں۔ پولیس نے بنا ماسک والوں کے خلاف 1000 روپے جرمانہ بھی کررہی ہے۔ پھر بھی شہر کے ذیادہ تر لوگ بنا ماسک کے ہی گھوم رہے ہیں۔

اسکی وجہ سے پولیس محکمہ نے سی سی ٹی وی کیمرے میں موجود آرٹیفیشل انٹیلیجینس کی مدد سے پچھلے ایک ہفتے سے ماسک کی خلاف ورزی کرنے والوں کا پتہ لگا رہی ہے۔

پولیس نے پایا کہ ماسک کی خلاف ورزی کے معاملے جیلوں اضلاع میں کم اور شہروں میں ذیادہ ہے۔ جی ایچ ایم سی کے پولیس کمشنریٹ میں ماسک کی خلاف ورزی کے معاملے ذیادہ ہے۔ اہم طور پر پرانے شہر میں ماسک کی خلاف ورزی کے معاملے سب سے ذیادہ ہے ۔ پرانے شہر میں ذیادہ تر لوگ لاک ڈاؤن پر عمل نہیں کررہے ہیں۔ یہ اس بات کا نتیجہ ہے کہ صرف پانچ دن میں پرانے شہر میں 1315 معاملے درج کیے گئے۔