Type to search

جرائم و حادثات

لاک ڈاؤن: پنجاب پولیس نے کار روکنے کا کہا ، تو اے ایس آئی کو بونٹ پر بیٹھا کر دوڑائی کار

جالندھر،2مئی(اے این آئی) ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن پر عمل کرنے کو لیکر سبھی ریاستوں کی پولیس پوری طرح تیار ہے۔ سخت سے اس پر عمل کیا جارہا ہے۔ لیکن کئی جگہوں پر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے بھی معاملے سامنے آئے ہیں۔ تازہ معاملہ پنجاب کے جالندھر کا ہے۔ جہاں پولیس نے ایک کار ڈرائیور کو روکنے کا اشارہ کیا لیکن وہ نہیں روکا۔ اتنا ہی نہیں اسے پکڑنے کی کوشش میں اے ایس آئی اسکے بونٹ سے لٹک گئے اور ڈرائیور انہیں گھسیٹ کر کچھ میٹر دور تک لے گیا۔ پولیس نے ڈرائیور کو پکڑ لیا ہے۔ واقع کا ویڈیو سامنے آیا ہے۔

معاملے کا جانچ کررہے سرجیت سنگھ نے بتایا کہ واقع آج (ہفتہ) کی صبح کا ہے۔ ملکبار چوک پر تعینات پولیس اہلکار نے کار سوار کو روکنے کے لیے کہا تھا۔ ڈرائیور نے کار نہیں روکی۔ اے ایس آئی ملک راج اس وقت ڈیوٹی پر تھے۔ جب کار ڈرائیور نہیں روکا تو وہ کار کو روکنے کے لیے بونٹ پر چڑھ گئے۔ ڈرائیور انہیں کچھ دور تک گھسیٹتے ہوئے لے گیا۔ معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔

وہاں موجود لوگوں نے واقع کا ویڈیو بنا لیا۔ کار ڈرائیور کو پکڑنے کے بعد پولیس نے اسکی پٹائی بھی کی۔ فی الحال نوجوان کے بارے میں معلومات کی جانچ کی جارہی ہے۔ وہ تو غنیمت رہی کہ ڈرائیور کار کو تیز یا کچھ دور تک نہیں لے گیا۔ اگر ایسا ہوتا تو اے ایس آئی ملک راج شدید زخمی ہوسکتے تھے۔