Type to search

بین الاقوامی

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ صوفی ٹروڈو بھی کورونا وائرس کی شکار

اوٹاوا ، 14 مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ صوفی ٹروڈو کو بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے- کینیڈا کے میڈیا کے مطابق، پی ایم ٹروڈو کی اہلیہ کا کچھ دن پہلے نمونہ جانچ کے لیے بھیجا گیا تھا اور اب یہ مثبت آیا ہے-

وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق محترمہ سوفی میں فلو جیسی علامات سامنے آنے کے بعد جمعرات کو ان کی طبی جانچ کی گئی تھی جس میں ان کے وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔
جمعرات و صوفی ٹروڈو میں فلو کی علامت دیکھنے کے بعد انکا نمونہ ٹیسٹنگ کے لیے بھیجا گیا تھا، نیوز ایجنسی اے ایف پی نے معلومات دی تھی کہ صوفی جمعرات کو برطانیہ سے ایک پروگرام سے لوٹی تھی- جسکے بعد ان میں فلو جیسے علامت دیکھائی دیئے تھے، انہوں نے اپنے ڈاکٹروں سے بخار کی شکایت کی ، اسکے بعد ڈاکٹروں نے انکی جانچ اور ٹیسٹ کے لیے نمونے لیے تھے-

بیان میں کہا گیا ہے کہ محترمہ سوفی فی الحال ٹھیک ہیں اور ہلکی علامات ہیں ۔ بیوی میں کورونا وائرس کے علامات ملنے کے بعد پی ایم جسٹن ان سے الگ رہ رہے تھے- جسٹن ٹروڈو سبھی میٹینگس اپنے گھر سے کررہے ہیں-