Type to search

وائرل

اتھیلیٹس کو کور کرتے کرتے خود فاتح بن گیا کیمرہ مین

حیدرآباد،6اکتوبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے اسٹار امیتابھ بچن ٹیوٹر پر کافی ایکٹیو رہتے ہیں، انہوں نے اپنے ٹیوٹر ہینڈل سے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ جو خوب وائرل ہورہا ہے۔ امیتابھ بچن کی طرف سے شیئر کیے ویڈیو پر خوب ردعمل بھی آرہے ہیں۔ اس ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ اتھیلیٹ دوڑ لگا رہا ہے۔ تبھی انہیں کور کررہا کیمرہ ان سے بھی تیز دوڑتا ہوا آخری پوائنٹ کو کور کرتا ہے کہ اس پتہ ہی نہیں چلتا کہ ریس کا حقیقی ونر وہ خود بن جاتا ہے۔ امیتابھ بچن کی طرف سے شیئر کیا گیا ویڈیو خوب وائرل ہورہا ہے۔

امیتابھ بچن نے اشوک مستری کے نام سے شیئر کیے اس ویڈیو پر ردعمل بھی دیا ہے۔ اس ویڈیو کو شیئر کرکے پوچھا گیا تھا، بتاؤ پہلا انعام کس کو ملنا چاہیئے کھلاڑی کو یا کمیرہ مین کو۔۔۔
امیتابھ نے پھر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کمیرہ مین کو۔ اس ویڈیو پر یوزرس کے خوب تبصرے آرہے ہیں۔ امیتابھ ان دنوں کون بنے گا کروڑ پتی شو کی میزبانی میں مصروف ہے۔

Tags:

You Might also Like