Type to search

ٹی وی اور فلم

لاک ڈاؤن کے دوران دوردرشن پر پرانے سیریلس کی بہار، پھر دیکھائے جائیں گے بیومکیش بخشی اور سرکس

ٹی وی ڈسک،28مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا وائرس کے مد نظر لاک ڈاؤن کے حالات میں لوگ اپنے گھروں میں رہنے کے لیے مجبور ہے۔ وقت گذارنے کے لیے عوام کی مانگ پر دوردرشن سے سیریل رامائن، اور مہابھارت کا ایک بار پھر نشر کرئے گا۔ رامائن کا نشر ڈی ڈی نیشنل پر ہوگا۔ جبکہ مہابھارت کا نشر ڈی ڈی بھارتی پر ہوگا۔

دوردرشن ایک بار پھر سادگی بھر ٹی وی سیریز کو پھر نشر کرنے جارہا ہے۔ پرانے ٹی وی شو پھر سے دیکھنے کا سلسلہ ہفتہ سے دوردرشن پر شروع ہوگیا ہے۔ ہفتہ کو رامائن دیکھایا گیا ہے۔

اسی سلسلہ میں اداکار شاہ رخ خان کی ٹی وی سیریز سرکس کو واپس سے دوردرشن پر نشر کیا جائے گا۔ 28مارچ سے سرکس ایک بار پھر سے نشر کیا جائے گا۔ سپر اسٹار شاہ رخ کا یہ شو رات 8 بجے سے ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ یہ شو سال 1989 میں پہلی بار دوردرشن پر دیکھایا گیا تھا۔ اس سیریز میں شاہ رخ کے ساتھ اشوتوش گواریکر اور رینو نے بھی کام کیا تھا۔

لاک ڈاؤن کی صورتحال میں دوردرشن ایک اور مشہور ٹی وی سیریل کا دوبارہ نشر کرنے جارہا ہے۔ 90 کے دہائی کے مشہور بیومکش بخشی کو بھی ایک بار پھر دوردرشن پر دیکھایا جائے گا۔ اس شو کی نشریات صبح 11 بجے سے کیا جائے گا۔