Type to search

اسپورٹس

بیڈمنٹن: پی وی سندھو “بی ڈبلیو ایف” کی ورلڈ رینکنگ میں پانچویں مقام پر

پی وی سندھو

نئی دہلی/ 1 اگسٹ (اردو پوسٹ) ہندوستان کی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن (بی ڈبلیو ایف) کی طرف سے جاری کی گئی ورلڈ رینکنگ میں پانچویں مقام پر بنی ہوئی ہے- سندھو کی ساتھی کھلاڑی سائنا نہوال 8ویں مقام پر ہے- سائنا کی چوٹ ٹھیک ہوگئی ہے اور اب وہ تھائی لینڈ اوپن میں حصہ لیں گی- وہ انڈونیشیا اور جاپان اوپن میں چوٹ کی وجہ سے نہیں کھیل پائی تھی-

ریو اولپمک میں سلور جتینے والی سندھو کو حال میں جاپان اوپن میں ہار جھیلنی پڑی تھی- سندھو کو انڈونیشیا اوپن کے فائنل اور جاپان اوپن کے کوارٹر فائنل میں یاماگوچی کے خلاف ہار جھیلنی پڑی تھی- سندھو نے تھائی لینڈ اوپن سے بھی اپنا نام واپس لے لیا ہے-

جاپان کی کھلاڑی یاماگوچی نے چینی تائی پے کی تائی جو یونگ کو ہٹاکر ، خود پہلے مقام پر قبضہ کرلیا ہے- چینی کھلاڑی تائی اب بی ڈبیلو ایف کی طرف جاری کی گئی ورلڈ رینکنگ میں دوسرے مقام پر آگئی ہے-

Tags:

You Might also Like