Type to search

اسپورٹس

بیڈمنٹن: انڈین اوپن اب ڈسمبر میں منعقد ہوگا، بی ڈبلیو ایف نے کیا نظر ثانی شدہ کیلنڈر کا اعلان

اسپورٹس ڈسک،24مئی(بھاشا) کوویڈ 19 وبا کی وجہ ملتوی ہوا اولمپک کوالیفائنگ انڈین اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ اب آٹھ سے 13ڈسمبر تک یہاں منعقد کیا جائے گا۔ ورلڈ بیڈمنٹن فیڈریشن (بی ڈبلیو ایف) نے وبا سے متاثرہ سیشن کو بچانے کے لیے نظرثانی شدہ کیلنڈر اعلان کیا ہے۔ بی ڈبلیو ایف نے جاری ایک ریلیز میں کہا کہ ورلڈ ٹور سپر 500 ٹورنامنٹ پہلے 24 سے 29 مارچ تک دہلی میں منعقد ہونا تھا لیکن اب اسکا انعقاد آٹھ سے 13ڈسمبر کو کرایا جائے گا۔

اس مقابلے سے پہلے 11سے 16اگسٹ تک حیدرآباد اوپن اور 17سے 22 نومبر تک سید مودی ٹورنامنٹ کھیلا جائے گا۔ آٹھ ٹورنامنٹ کو اپنے پروگرام سے ہٹا کر نئی تاریخوں میں کرایا جائے گا۔ اس میں نیوزی لینڈ اوپن سپر 300، انڈونیشیا اوپن سپر 1000، ملیشیا اوپن سپر 750 ، تھائی لینڈ اوپن سپر 500 اور چین میں ورلڈ ٹور فائنلس شامل ہیں۔