Type to search

صحت

لگاتار ہورہی ہے گلے میں خراش؟ یہ ہوسکتی ہے وجہ

ہیلتھ ڈسک،(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اپنے اپنے گلے میں کتنی بار جلن یا خراش کا تجربہ کیا ہے؟ اگر آپ کو اکثر بدہضمی رہتی ہے یا آپ باقاعدگی سے الکحل لیتے ہیں- توگلے میں خراش ہوسکتی ہے- جلن یا گلے میں درد تشویش کا باعث نہیں ہے- سینے میں جلن، عام سردی، پوسٹ – نیسل ڈراپ، گلے میں انفکیشن ٹنسل جیسے علامات گلے میں خراش پیدا کرتی ہے-

سینے میں جلن

جی ای آر ڈی عام طور پر چھاتی میں جلن کی وجہ بنتی ہے- اس میں پیٹ کا ایسڈ یا پتہ کھانے کی نالی میں آجاتا ہے اور اسکی اندرونی پرت میں جلن کرنے لگتا ہے- کبھی کبھی یہ ایسڈ کئی بار گلے اور وائس باکس تک پہنچ جاتی ہے- جی ای آر ڈی بھی پرانے گلے کی خراش، پرانی ، کھانسی، گلہ بیٹھنا کی وجہ بن سکتی ہے-

وائرل انفکشن

وائر انفکشن گلے کی خراش کا سب سے عام وجہ ہے- وائرل انفکشن سے کھانسی، ناک میں کھجلی، بچوں میں ڈائریا، اور گلہ بیٹھنے کے ساتھ ساتھ خراش ہونے لگتی ہے- وائرل انفکشن کا علاج ڈاکٹر کی طرف سے بتائی گئی داؤں اور آرام کرکے کیا جاسکتا ہے- وائرل انفکشن کی وجہ سے باڈی پین، بخار ، ٹنسل پر سفید پیچ، گردن میں سوجن بھی ہوسکتی ہے-

برننگ ماؤتھ سنڈروم

ہونٹ، زبان، مسوڑے اور منہ کی جلن برننگ ماؤتھ سنڈروم کہلاتی ہے- اس بیماری سے متاثر شخص کا منہ سوکھنے لگتا ہے-

پوسٹ نیسل ڈرپ ناک

پوسٹ نیسل ڈرپ ناک یا سائنوس سے گلے کے پچھلے حصے میں بلغم کا ڈسچارج کے بہنے کو کہا جاتا ہے- اس سے گلے میں کسی چیز کے رساو کی محسوس ہونے لگتی ہے اور گلے میں خراش ہونے لگتی ہے- پوسٹ نیسل ڈرپ کھانسی کی وجہ بن سکتی ہے- کیونکہ اس دوران آپ لگاتار اپنے گلے کو صاف کرنے کی کوشش کرتے ہیں- سائنوس انفکشن ، وائرل انفکشن اور الرجی پوسٹ نیسل ڈرپ کی وجہ بن سکتی ہے-

گلے میں اگر درد ہے تو غرارا کرنے سے فائدہ ہوگا- گنگنا پانی میں تھوڑا سا نمک ملائیے اور دن میں کئی بار غرارے کریں-

عام سردی یا انفکشن کی وجہ سے گلے میں خراش سے راحت پانے کے لیے آپ گولیاں چوس سکتے ہیں- یہ گولیاں میڈیکل ٹیبلیٹ ہے، جو کھانسی کو روکنے میں مدد کرتی ہے اور گلے کے ٹشوز کو آرام پہنچاتی ہے-

زیادہ مقدار میں گرم لیکویڈ لینے جیسے شہد والی چیز، گرم سوپ گلے کی خراش میں آرام پہچنا سکتی ہے-

Tags: