Type to search

ٹی وی اور فلم

انوشکا شرما کی فلم ‘بلبل’ کا ٹریلر ریلیز

Bulbbul trailer Anushka Sharma’s Netflix original is a scary affair

فلمی ڈسک،19جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کرکٹر ویراٹ کوہلی سے شادی کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما فلموں سے اب پروڈیوسر بن چکی ہے، انوشکا نے پہلے پاتل لوک اور اب بلبل ویب سیریز بنائی ہے-

انوشکا شرما اداکاری سے پروڈیوسر اپنے کیریئر کا گراف اوپر لے جارہی ہے- پاتل لوک کے بعد حال ہی میں انہوں نے اپنی اگلی نیٹ فلکس اوریجنل فلم کا اعلان کیا تھا- جسکا نام بلبل ، یہ فلم 24 جون کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی- ریلیز سے 5 دن پہلے فلم کا 2 منٹ لمبا ٹریلر پیش کیا گیا ہے- فلم کا ٹریلر سسپنس اور تھریلر سے بھرپور ہے-

بلبل انوشکا شرما اور انکے بھائی کرنش شرما کے بینر کلین سلیٹ فلمز کے پروڈکشن کی فلم ہے- اس سے پہلے دونوں نے ملکر ایمیزون پرائم ویڈیو سیریز پاتل لوک بنائی تھی- جو ایک کافی مقبول ہوئی-

 

بلبل میں ایک ایسی لڑکی کی کہانی دیکھائی جاتی ہے جسکی شادی بچپن میں کردی گئی تھی- لیکن بڑے ہوتے ہی وہ ایک پراسرار عورت کے طور پر بدل جاتی ہے- ساتھ ہی ٹریلر میں ایک ڈائن کا ذکر کیا گیا ہے، جو درخت پر رہتی ہے اور جس کے پیر الٹے ہیں- حالانکہ بھوت کا ذکر کرتے ہوئے اسی نئی دلہن کو پردے پر دیکھایا جاتا ہے- جسکی شادی بچپن میں ہی کردی گئی تھی- اندازا لگایا جاسکتا ہے کہ فلم کی کہانی کے سارے واقعات کے پچھے کسی اور کا نہیں بلبل کا ہی ہاتھ ہے-

بلبل کے مصنف اور ہدایتکار انویتا دتہ ، جو اس فلم کے ساتھ ڈائریکشن کی دنیا میں پیر رکھ رہی ہے- اسکے علاوہ فلم کے اہم کرداروں کی بات کریں تو اس میں تریپتی دیمری، اویناش تیواری اور راہل بوس اہم کردار میں ہے- انکے ساتھ پرمبرات چیٹرجی اور پاؤلی دام سپورٹنگ کردار میں نظر آرہے ہیں-

بلبل پر بات کرتے ہوئے انشوکا نے کہا کہ بلبل ایک دلکش اور سینمائی کہانی ہے جو لوک گیتوں میں ڈوبی ہوئی ہے، جس سے ہمیں فوری پیار ہوگیا- انویتا کی کہانی بے حد الگ ہے-

Tags:

You Might also Like