Type to search

ٹیکنالوجی

جیو گیگا فائیبر کے لانچ سے پہلے بی ایس این ایل فائبر براڈبینڈ پلان میں کیے بدلاؤ

نئی دہلی/3جولائی(اردوپوسٹ) جیو گیگا فائبر کے ہندوستانی بازار میں آنے کی خبر کے ساتھ ہی براڈبینڈ بازار میں ہلچل شروع ہوگئی ہے۔ کمپنیاں ابھی سے اپنے پلانس کو سستا کررہی ہے۔ یہ نئے پلانس اور سستے آفر کررہی ہے۔ اس درمیان میں بی ایس این ایل نے اپنی نئی فائبر نیٹ ورک براڈبینڈ سرویس بھارت فائبر کے پلانس کو تبدیل کیا ہے۔ بی ایس این ایل نے فی الحال دو پلان تبدیل کیے ہیں۔ دونوں کے پلانس کی قیمتوں میں بدلاؤ کیے گئے ہیں۔

پہلے پلان کی قیمت 777 ہے۔ اب تک اس پلان میں 500 جی بی فی مہینے آفر کیا جارہا تھا۔ حالانکہ تبدیلی کے بعد پلان میں 600 جی بی ڈیٹا فی مہینہ دیا جائے گا۔ اسکے ماہانا رینٹل کو اب بڑھا کر 849 روپے فی مہینہ کردیا گیاہے۔ اسی کے ساتھ اس میں 50 ایم بی پی ایس کی اسپیڈ ملے گی، لیکن ڈیٹا حد ختم ہونے کے بعد اسپیڈ کم ہوکر 2 ایم بی پی ایس پر آجائے گی۔ اس میں سبسکرائبر کو لا محدود کالنگ بھی مل رہی ہے۔

دوسرے پلان میں اب تک 50 جی بی ڈیٹا فی مہینے دیا جارہا تھا۔ تبدیلی کے بعد اس پلان میں 55 جی بی ڈیٹا فی مہینہ دیا جارہا ہے۔ اس پلان میں 100 ایم بی پی ایس کی ڈیٹا اسپیڈ دی جارہی ہے۔ڈیٹا حد ختم ہونے کے بعد، اسپیڈ کم ہوکر 4 ایم بی پی ایس ہوجائے گی۔ اس پلان کی قیمت کو 3999 سے بڑھا کر 4999 کردیا جائے گا۔ اس میں سبسکرائبر کو لا محدود کالنگ بھی دی جارہی ہے۔

Tags: