Type to search

بزنس

بی ایس این ایل کا رمضان آفر ، 786 روپے کا ٹاک ٹائم اور 30 جی بی ڈیٹا

بزنس ڈسک،23مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بی ایس این ایل نے رمضان اور عید 2020 اسپیشل ریچارج پلان لانچ کیا ہے۔ بی ایس این ایل کا یہ 786 روپے کا پری پیڈ ریچارج پلان ہے۔ بی ایس این ایل کا رمصان موبائک آفر 30دنوں کے لیے دستیاب ہوگا۔ اس پلان میں 786 روپے کا ٹاک ٹائم اور 30جی بی ہائی اسپیڈ ڈیٹا ملے گا۔ اس پلان کی مدت 90 دن کی ہے۔ بی ایس این ایل ہر سال عید اور رمضان سلیبریٹ کرنے کے لیے 786 روپے والا ریچارج پلان لاتا ہے۔ بی ایس این ایل نے پچھلے سالوں میں بھی ایسا پلان ریلیز کیا ہے، لیکن ان میں بینیفٹس الگ الگ رہے ہیں۔

بی ایس این ایل کیرل نے ٹیوٹر پر نئے 786 روپے والے پری پیڈ ریچارج پلان کا اعلان کیا ہےا۔ یہ ریچارج پلان آج (23 مئی) سے لائیو ہوگیا ہے اور یہ 30 دن کے لئے دستیاب ہوگا۔ بی ایس این ایل کا نیا ریچارج پلان کیرالہ ، گجرات ، آندھرا پردیش سمیت کچھ منتخب حلقوں میں دستیاب ہوگا۔ بی ایس این ایل کے اس پلان کی مدت 30 دن کی ہے۔ اگر آپ بی ایس این ایل یوزر ہے اور یہ پلان لینا چاہتے ہیں تو اسے آپ بی ایس این ایل کی ویب سائٹ ، ایپ یا کسی دوسرے تھرڈ پارٹی ریچارج کے ذریعہ لے سکتے ہیں۔

Tags:

You Might also Like