Type to search

ٹی وی اور فلم

برونا عبد اللہ برتھ ڈے اسپیشل: بالی ووڈ میں آئٹم گانوں سے شناخت بنائی

برونا عبد اللہ

فلمی ڈسک، 24 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلم ‘کیش’ کے آئٹم نمبر سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والی غیر ملکی اداکارہ برونا عبد اللہ آج اپنی سالگرہ منارہی ہے-

انہوں نے دیسی بوائز میں سپر ہٹ آئٹم گانے صبح ہونے نہ دے، میں جان ابراہم اور اکشے کمار کے ساتھ ڈانس کرتے نظر آئی تھی-

برونا عبد اللہ کی پیدائش 24 اکتوبر 1986 کو برازیل میں ہوئی- وہ ایک فلم اداکارہ ہے- انہوں نے گرانڈ مستی اور آئی ہیٹ لو اسٹوری میں کام کیا- اسکے علاوہ انہوں نے ٹامل فلم میں بھی کام کیا-

برونا عبد الله کے والد لبنانی اور والدہ اطالوی-پرتگالی ہے- وہ سیاح کی طور پر ہندوستان آئیں اور ایک اداکارہ کے طور پر کام کرنے لگی-

انہوں نے کئی اشتہارات میں کام کیا- انڈوزلینڈ بینک، ریباک، فیامہ دی ولز اور دیگر شامل ہے-

عبد الله پہلی مرتبہ شیکھر سمن کے ویڈیو البم میرے غم کے دائرے میں، سے ڈیبیو کیا-

انہوں نے فلم کیش، میں آئٹم نمبر، رحم کرئے، گانے پر پرفارم کیا- اسکے بعد سال 2011 میں دیسی بوائز میں نظر آئی-

عبد اللہ نے ریالٹی ٹی وی شو ڈانسنگ کوئین اور ریالٹی شو خطروں کے کھلاڑی میں حصہ لیا- اسکے بعد فلم اڑن چھو میں نظر آئی جو سال 2018 میں ریلیز ہوئی-

عبد اللہ نے اپنے سکاٹش بوائے فرینڈ ایلن فریس سے 25 جنوری 2018 کو منگنی کرلی- اور مئی 2019 کو شادی کی- انکی ایک لڑکی ہے- عبد اللہ ایک اچھی بیلی ڈانسر بھی ہے-

برونا عبد اللہ ، ایف ایچ ایم میگزین کے لیے بولڈ فوٹو شوٹ کراچکی ہے- جس میں وہ صرف ایک کھلے ڈینم جیکٹ میں بہت بولڈ پوز دیا تھا-

ایک ایونٹ میں عبد اللہ نے بتایا تھا کہ، مجھے آئٹم گرل اس لیے بلایا جاتا ہے،

کیونکہ میں جن گانوں کا حصہ رہی وہ سپر ہٹ ہوئے- لو گ مجھے جو مرضی بلا سکتے ہیں، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے-

بتادیں کہ سلمان خان کی فلم جے ہو میں بھی کام کرچکی ہے-

برازیل کی ہونے کی وجہ سے عبد اللہ کو بالی ووڈ میں اپنی پہچان بنانے میں کافی مشقت کرنی پڑی-

انہوں نے مزید کہا تھا کہ مجھے نہیں سمجھ آتا کہ ہندوستان میں کس طرح آپ کو رول کے لیے منتخب کیا جاتا ہے-

کبھی جان-پہچان کے ذریعہ تو کبھی کسی کے سفارش کے ذریعہ- مجھے ملنے والے ہر رول کے لیے میرا آڈیشن لیا گیا-

اس لیے مجھے کردار میں گھس کر اپنی لائنس یاد کرنی ہوتی تھی-

 عبد اللہ نے کئی ہندی فلموں میں کام کیا جن میں کیش، آئی ہیٹ لو اسٹوری، دیسی بوائز، بیلا 2، گرانڈ مستی، جے ہو، مستی زادے، یہ تو ٹو مچ ہوگیا، اڑن چھو، جیسے فلمیں شامل ہے-

اسکے علاوہ وہ ٹی وی کے ریالٹی شوز میں بھی نظر آئی جن میں ڈانسنگ کوئین، خطروں کے کھلاڑی، نچ بلیئے 6، کامیڈی کلاسیس وغیرہ-