Type to search

بین الاقوامی

برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس نے 45 دن میں دیا استعفی

برطانیہ، 20 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام / ذرائع) برطانیہ کی وزیراعظم لز ٹرس نے بڑے پیمانے پر معاشی بحران کے درمیان برطانیہ کے وزیراعظم عہدے سے استعفی دے دیا ہے- وزیراعظم دفتر میں صرف 45 دن گذارنے کے بعد لزٹرس نے یہ استعفی دیا-

انہوں نے 6 ستمبر 2022 کو وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا تھا۔ اس کے ساتھ ہی لِز ٹرس برطانیہ کی تاریخ میں سب سے کم مدت تک رہنے والی وزیر اعظم بن گئیں۔

برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس برطانیہ میں سب سے کم دن عہدے پر رہنے والی وزیراعظم بن گئی ہیں- انکے اقتصادی پروگرام کی وجہ سے برطانیہ کے بازار میں اتھل پتھل مچ گئی تھی اور کنزرویٹو پارٹی میں بہت سے لوگ انکے استعفی کی مانگ کررہے تھے- واضح رہے کہ اس سے قبل برطانیہ کی سخت گیر وزیر داخلہ سویلا بریورمین نے حکومت سے استعفیٰ دے دیا تھا-

لز ٹرس کو ٹیکس کٹوتی پر اپنی سبھی پالیسیاں واپس لینی پڑی تھی، نئے وزیر خزانہ جیریمی ہنٹ نے ٹیکس کٹوتی پر انکی سبھی پالیسیوں کو پلٹ دیا تھا-

بجلی بل اضافے پر لگی روک کو بھی ہٹا دیا گیا تھا، لز ٹرس نے ٹی وی پر دیئے خطاب میں کہا کہ جس مینڈیٹ کے لیے مجھے منتخب کیا گیا تھا میں اسے پورا نہیں کرسکتی- اس وجہ سے استعفی دے رہی ہوں-

اس سے پہلے انہوں نے معاشی پالیسیوں پر انکی حکومت کے یو ٹرن کے لیے معافی بھی مانگی تھی، اور اپنی حکومت کے پہلے وزیر خزانہ سے استعفی لے لیا تھا-