Type to search

بین الاقوامی

کورونا سے متاثر برطانیہ کے پی ایم بورس جانسن ، رپورٹ مثبت آنے کے 10 دن بعد اسپتال میں شریک

british-pm-boris-johnson

لندن،6اپریل(بھاشا) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن میں کورونا وائرس انفیکشن کی تصدیق ہونے کے دس دن بعد انہیں کوویڈ 19 سے متعلق جانچوں کے لیے ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا ہے۔ ڈاؤننگ اسٹریٹ کے ترجمان نے اتوار کو بتایا کہ 55 سالہ جانسن میں کورونا وائرس کے علامات اب بھی نظر آرہے ہیں۔ جانسن کے ڈاکٹر کی صلاح پر احتیاطی قدم کے طور پر انہیں ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا ہے۔ ترجماننے کہا ، پی ایم کے ڈاکٹر کی صلاح پر، انہیں جانچ کے لیے آج رات ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا ہے۔ یہ احتیاطی قدم ہے۔ کیونکہ پی ایم میں انفیکشن کی تصدیق ہونے کے دس دن بعد بھی ان میں علامات نظر آرہے ہیں۔

ترجمان نے کہا، پی ایم نے این ایچ ایس اسٹاف کی سخت محنت کے لیے انکی تعریف کی اور لوگوں سے گھر میں رہنے کی سرکار کے مشورے پر عمل کرتے رہنے، این ایچ ایس کو محفوظ رکھنے اور زندگیاں بچانے کی اپیل کی۔ جانسن نے جمعہ کو سوشل میڈیا کے ذریعہ معلومات دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے خود کو الگ رہائش گاہ میں کچھ اور دن رکھنے کا فیصلہ لیا ہے۔ پچھلے ہفتے انفیکشن کا پتہ چلنے کے بعد الگ تھلگ رہائش گاہ کی سات دن کی مدت جمعہ کو ختم ہوجانی چاہیئے تھی، لیکن ترجمان نے بتایا کہ پی ایم کو اب بھی بخار ہے جو کورونا وائرس سے جڑا ایک علامات ہے اور اس لیے انہیں کچھ اور دن الگ رہائش گاہ میں رہنا ہوگا۔

Tags:

You Might also Like