Type to search

بین الاقوامی

برطانیہ کے شہزادہ چارلس کورونا وائرس سے متاثر

لندن،24مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) خطرناک کورونا وائرس کی زرد میں برطانیہ کا شاہی گھرانہ بھی آگیا ہے- برطانیہ کے پرنس چارلیس کورونا وائرس مثبت پائے گئے ہیں- وہ پہلے ہی کورنٹائن میں آئسولیشن میں ہے-
دی گارڈین نے چہارشنبہ کے روز شاہی رہائش گاہ ’کلیرنس ہاؤس‘ کے حوالہ سے بتایاکہ شہزادہ چارلس کا کورونا وائرس ٹسٹ مثبت آیاہے ۔

انکی اہلیہ کامیلا، دوشس کورنوال منفی پائی گئی ہے- کچھ دن پہلے ہی چارلس کی ملاقات موناکو کے پرنس البرٹ سے ہوئی تھی جو بعد میں کورونا مثبت پائے گئے تھے- برطانیہ میں اب تک کورونا وائرس کی وجہ سے 422 لوگوں کی موت ہوچکی ہے- جبکہ 8077 لوگ اسکی زرد میں ہے-