Type to search

اسپورٹس

لاک ڈاؤن کے بعد گیندبازوں کے لیے تال حاصل کرنا مشکل ہوگا: بریٹ لی

اسپورٹس ڈسک،27مئی(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے سابق گیندباز بریٹ لی کو لگتا ہے کہ لاک ڈا=ن کے بعد گیند بازوں کے لیے تال حاصل کرنا مشکل ہوگا- لی نے کہا کہ گیندبازوں کو کسی بھی فارمیٹ کے لیے میچ فیٹنس حاصل کرنے کے لیے کم سے کم آٹھ ہفتے کی ضرورت پڑے گی- انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کرنے والے گیندبازوں کے لیے تیاری کی مدت آٹھ سے 12 ہفتہ ، ونڈے کے لیے چھ ہفتہ اور ٹی 20 کے لیے پانچ سے چھ ہفتہ رکھنے کی سفارش کی ہے-

لی سے پوچھا گیا کہ لاک ڈا=ن کے بعد بلے بازوں اور گیندبازوں میں سے تال حاصل کرنا کس کے لیے مشکل ہوگا، انہوں نے کہا، میرا ماننا ہے کہ یہ بلے بازوں اور گیندبازوں دنوں کے لیے مشکل ہوگا- گیندبازوں کو اسے حاصل کرنے میں تھوڑا ذیادہ وقت لگ سکتا ہے- کیونکہ عام طور پر چھ سے آٹھ ہفتہ میں آپ پھر سے پرانی تال میں لوٹ جاتے ہیں-