Type to search

اسپورٹس

آئی پی ایل اور ٹی 20 ورلڈ کپ کو لیکر برینڈن میکولم نے دی یہ تجویز

اسپورٹس ڈسک،23اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کے سابق کپتان اور آئی پی ایل فرنچائز کے کے آر کے کوچ برینڈن میکولم نے چہارشنبہ کو کہا کہ اس سال کے مرد ٹی 20 ورلڈ کپ کو اگلے سال کے شروع تک ملتوی کرکے اسکی جگہ انڈین پریمیر لیگ کا انعقاد کرنا چاہیئے۔

کورونا وائرس وبا کی وجہ سے پوری دنیا کی سبھی کھیل سرگرمیاں روک گئی ہے اور آسٹریلیا میں 18 اکتوبر سے 15 نومبر کو ہونے والے 2020 ٹی 20 ورلڈ کپ کے انعقاد پر بھی ملتوی ہونے کا خطرہ بنا ہوا ہے۔ اسکی وجہ سے انڈین پریمیر لیگ کا 13واں سیزن بھی غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے جسے 29 مارچ سے شروع ہونا تھا۔ برینڈن میکولم نے کہا مجھے لگتا ہے کہ آئی پی ایل کوشش کرئے گا کہ اکتوبر کی ونڈو اسے مل جائے اور ٹی20 ورلڈ کپ اور آگے بڑھ جائے۔

 

اسکے ساتھ ہی ویمنز ورلڈ کپ کو نیوزی لینڈ میں فروری 2021 میں انعقاد کرایا جانا ہے۔ آئی پی ایل ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرس کے کوچ برینڈن میکولم نے کہا، اسکا مطلب ہوسکتا ہے کہ ویمز ورلڈ کپ کو اور آگے بڑھا دیا جائے لیکن ہمیں سبھی تینوں ٹورنامنٹ منعقد ہوتے ہوئے دیکھ جائے۔

برینڈن میکولم نے کہا کہ انہیں لگتا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ ناظرین کے بنا کھیلا جائے گا اور انکا ماننا ہے کہ 16 ملکوں کی ٹیمیں کوویڈ 19 وبا کی وجہ سے لگی سفر پابندیوں کی وجہ سے آسٹریلیا بھی نہیں پہنچ پائیں گی۔

Tags:

You Might also Like