Type to search

ٹی وی اور فلم

سلمان کے ساتھ نظر آئیں گی برازیل کی اداکارہ لاریسا بونسی

فلمی ڈسک،15فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کو لوگ انکی فلموں کے ساتھ ساتھ نئے چہرے لانچ کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ سلمان کئی فلموں میں ملک کے ساتھ غیر ملک کے اداکاراؤں کو بھی لانچ کرچکے ہیں۔ وہیں اب ایک بار پھر سلمان کی ایک نئی برازیلیائی اداکارہ اور ماڈل لاریسا بونسی کو اپنی آنے والی فلم میں کاسٹ کرنے جارہے ہیں۔

دراصل اس بات کا آفیشل اعلان تو ابھی نہیں ہوا لیکن لاریسا بونسی نے حال ہی میں سلمان کے ساتھ ایک تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی ہے۔ اس فوٹو کو شیئر کرتے ہوئے لاریسا نے اس فوٹو کے کیپشن میں ایک اشارہ دیا ہے۔

جس میں انہوں نے لکھا، میں بالی ووڈ کے مشہور اسٹار سلمان خان کے ساتھ کام کرنے میں بہت فخر اور خوشی محسوس کررہی ہوں۔ مجھے ان کے ساتھ کام کرنے اور ان کے کردار سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔ میں ان کے خود کو خوش نصیب سمجھتی ہوں کہ مجھے سلمان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔

اب لاریسا بونسی کی اس پوسٹ کے بعد یہ ظاہر ہے کہ وہ جلد ہی سلمان کے ساھ انکے کسی آنے والے پراجکیٹ میں نظر آنے والی ہے۔ لاریسا نے اپنے کیریئر کی شروعات اکشے کمار اور جان ابراہم کی فلم دیسی بوائز کے صبح ہونے نہ دیں، گانے سے کی تھی۔

Tags:

You Might also Like