Type to search

بین الاقوامی

برازیل: جیل میں دو گروہوں کے درمیان تشدد میں 57 قیدیوں کی موت

ساؤپالو/30جولائی(آئی اے این ایس) برازیل کی ایک جیل کےاندر پیر کو دو گروہوں میں تشدد ہوگیا۔ جس میں 57 قیدیوں کی موت ہوگئی۔ انتظامیہ نے یہ معلومات دی۔ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبے کی دالحکومت بیلم سے تقریبا 850 کلو میٹر دور واقع الٹامیرا میں جیل میں تقریبا پانچ گھنٹوں تک تشد جاری رہا اور آخر میں مختلف سرکاری اداروں کی مشترکہ کوششوں کے بعد اس پر قابو پایا جاسکا۔
مرنے والوں میں 16 کے سر، دھڑ سے الگ ہوگئے تھے۔ وہیں ایک گروہو کی طرف سے سیل کے آگ لگنے کی وجہ سے 41 لوگوں کی دم گھٹنے سے موت ہوگئی۔ جیل کے انتظامیہ نے میڈیا سے کہا دوسرے گروہو کا صفایا کرنے کے لیے یہ مقامی حملہ تھا۔ انہوں نے (حملہ آوروں ) نے داخلہ کیا، مارا اور آگ لگا دی۔
جیل انتظامیہ نے کہا کہ جیل کے ایک حصے میں قیدی جیسے ہی ناشتے کے لیے بیٹھے ، دوسری سیل سے آئے حملہ آوروں نے زبردستی گھس کر دیسی ہتھیاروں سے اپنے دوشمنوں پر حملہ کردیا۔ حملے کے دوران یرغمال بنائے گئے عملہ کو بعد میں محفوظ رہا کردیا گیا، وہیں دو دیگر زخمیوں کو ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا ہے۔

Tags: