Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم برہماسترا کا موشن پوسٹر جاری، اگلے سل 9 ستمبر کو 5 زبانوں میں ہوگی ریلیز

فلم برہماسترا

فلمی ڈسک، 16 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ ، ایکٹر امیتابھ بچن اسٹارر فلم برہماسترا کا فینس کو بے صبری سے انتظار ہے-

لمبے وقت سے بحث میں بنی اس فلم کا موشن پوسٹر آخر کار 15 ڈسمبر 2021 کو ریلیز ہوگیا- فلم کے موشن پوسٹر کا گرانڈ لانچنگ دہلی میں تیاگراج اسٹیڈیم میں لانچ کیا گیا ہے-

اسکے ساتھ ہی اسکی لائیو اسٹریمنگ بھی کی گئی- اس دوران رنبیر کپور اپنے والد رشی کپور کو یاد کرکے جذباتی ہوگئے-

ساتھ ہی انہوں نے اپنے والد کی یاد میں انکا مشہور گانا اوم شانتی اوم بھی گایا-

فاکس اسٹار اسٹوڈیوز، درھما پروڈکشنس ، پرائم فوکس اور اسٹار لائٹ پکچرز کی طرف سے تیار یہ فلم اگلے سال 9 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی-

بتادیں کہ یہ فلم 5 زبانوں ، ہندی ، تامل ، تیلگو، ملیالم اور کنڑ میں ریلیز ہوگی- گذشتہ دنوں تین سالوں سے بن رہی یہ فلم ہدایتکار آیان مکھرجی کا ڈریم پروجیکٹ ہے-

فلم کو بالی ووڈ کی سب سے مہنگی فلموں میں سے ایک بتایا جارہا ہے-

بھاری بجٹ سے بن رہی یہ فلم گذشتہ سال ریلیز کی جانی تھی، حالانکہ کورونا وائرس وبا کی وجہ سے ممکن نہیں ہوسکا-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayan Mukerji (@ayan_mukerji)

 

فلم برہماسترا کے میکرس کی مانیں تو یہ فلم ملک میں بنی سب سے مہنگی فلم ہوگی- انہوں نے اشارہ دیا کہ اسکا بجٹ 300 کروڑ سے زیادہ بھی ہوسکتا ہے-

فلم میں رنبیر کپور کے کردار کا نام شیوا ہے، جبکہ عالیہ بھٹ فلم میں ایشا کا کردار نبھا رہی ہیں-

امیتابھ بچن، عالیہ بھٹ ، اور رنبیر کپور کے علاوہ اس فلم میں مونی رائے، ڈمپل کپاڈیہ اور ناگا ارجن اکینینی کا بھی اہم رول ہے، سال 2019 میں پریاگراج میں اس فلم کا لوگوں لانچ کیا گیا تھا- اسکی ہدایت آیان مکھرجی کرہے ہیں- جبکہ کرن جوہر اسکے پروڈیوسر ہے-

فلم کے موشن پوسٹر ریلیز کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے فلم کے پروڈیوسر کرن جوہر نے گزشتہ روز ایک مختصر ویڈیو بھی شیئر کیا-

ویڈیو میں اداکار رنبیر کپور آگ کے شعلوں کے درمیان نظر آ رہے ہیں۔

عالیہ بھٹ کے ورک فرنٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وہ جلد ہی ایس ایس راجامولی کی فلم سے تیلگو سنیما میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں جس میں وہ اداکار رام چرن کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گی۔

اس کے علاوہ وہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ‘گنگوبائی’ میں بھی نظر آئیں گی۔ عالیہ نے حال ہی میں اپنی نئی فلم ‘جی لے زرا’ کا اعلان کیا جس میں پرینکا چوپڑا اور کٹرینہ کیف بھی نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ عالیہ رنویر سنگھ کے ساتھ ‘راکی اور رانی کی پریم کہانی’ میں نظر آئیں گی۔

Tags:

You Might also Like