Type to search

اسپورٹس

بوائڈ رینکن برتھ ڈے اسپیشل: دو ملکوں سے کھیلنے والے کرکٹر

بوائڈ رینکن

اسپورٹس ڈسک،5جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کرکٹر بوائڈ رینکن برتھ ڈے ۔ بہت ہی کم یا پھر نہیں کے برابر ہوتے ہیں جنہیں دو ملکوں سے کھیلنے کا موقع ملتا ہے۔

ہر کھلاڑی کا خواب اپنے ملک کی نمائندگی کرنے کا ہوتا ہے لیکن کچھ کرکٹر ایسے ہیں جنہیں دو۔دو ملکوں سے کھیلنے کا موقع ملا ہے۔ آج یعنی 5جولائی کو ایسے ہی ایک کرکٹر کا برتھ ڈے ہیں،

جنکا نام ہے ویلیم بوائڈ رینکن ۔ چھ فٹ سات انچ لمبے تیز گیند باز بوائڈ رینکن نے انگلینڈ اور آئرلینڈ ٹیم کی جرسی پہننے کا موقع ملا۔ بوائڈ رینکن ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے دو ملکوں سے کھیلتے ہوئے کئی ریکارڈ بنائے۔ اور اپنا بہترین مظاہرہ دیکھایا۔ آئے انکے کیریئر پر نظر ڈالتے ہیں۔

 

سال 2007 ٹی 20 ورلڈ کپ میں انہوں نے کل 12 وکٹ لیے۔ اسی ورلڈ کپ میں آئرلینڈ نے پاکستان پر تاریخی جیت درج کی تھی۔ جس میں بوائڈ رینکن نے یونس خان کو صفر پر پویلین بھیجا تھا۔

پانچ جولائی 1984 کو شمالی آئرلینڈ کے شہر لندن ڈیری میں پیدا ہوئے بوائڈ رینکن نے ونڈے اور ٹی 20 انٹرنینشل میں آئرلینڈ سے ڈیبیو کیا لیکن سال 2014 میں ٹیسٹ ڈیبیو انگلینڈ ٹیم کے لیے کھیل کر کیا۔ اتنا ہی نہیں، وہ پچھلے سال انگلینڈ کے خلاف ہی ٹیسٹ میچ کھیلے۔  وہ دائیں بازو کے درمیانے درجے کے تیز بولر ہیں۔ وہ ساتھی کرکٹر ڈیوڈ رینکین کے بھائی ہے۔

بوائڈ رینکن نے کیریئر میں 3 ٹیسٹ میچ، 75 ون ڈے اور 50 ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیلے ہیں۔

انہوں نے ٹیسٹ میں 8، ونڈے میں 106 اور ٹی 20 انٹرنیشنل میں کل 55وکٹ لیے ہیں۔

انکے نام ٹیسٹ میں کل 43،

ونڈے میں 100 اور ٹی 20 انٹرنیشنل میں 64 رن بھی ہیں۔

 

سال 2016 ورلڈ ٹی 20 کے بعد رینکن کو لگنے لگا،

کہ انکے لیے ٹیم میں جگہ بننا پانا مشکل ہوگا،

تو انہوں نے پھر سے آئرلینڈ جانے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے اسی سال جنوری میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ونڈے انٹرنیشنل میچ کھیلا۔

جس میں ایک وکٹ لیا اور ناٹ آوٹ چار رن بنائے۔

بوائڈ رینکن نے ورلڈ کپ کے بعد ڈربی شائر سے کرکٹ کھیلا،

اور پھر سال 2007 سیزن کے بعد وارکشائر چلئے گئے۔

آئرلینڈ سے ڈیبیو کے پانچ سال بعد انہوں نے

انگلینڈ سے ونڈے ڈیبیو ستمبر 2013 میں کیا۔

وہ بھی آئرلینڈ کے خلاف۔ ڈبلن میں کھیلے گئے

اس میچ میں انگلینڈ ٹیم جیتی اور رینکن نے چار وکٹ لیے۔