Type to search

ٹی وی اور فلم

بونی کپور برتھ ڈے اسپیشل: بالی ووڈ کو کئی سپر ہٹ فلمیں دی

بونی کپور

فلمی ڈسک،11نومبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے مشہور پروڈیوسر بونی کپور آج یعنی 11 نومبر کو اپنی 65ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ انہوں نے بالی ووڈ کو کئی سپر ہٹ فلمیں دی ہیں۔

بونی کپور کی پیدائش 11 نومبر 1955 کو ہوئی- وہ ایک فلم پروڈیوسر ہے- انہوں نے بالی ووڈ کی مشہور فلموں کو پروڈیوس کیا جن میں مسٹر انڈیا، نو انٹری، جدائی اور وانٹیڈ شامل ہے- بونی کپور مشہور مرحوم اداکارہ سری دیوی کے شوہر ہیں- اور وہ جھانوی کپور اور ارجن کپور کے والد ہیں-
انکے والد مرحوم سریندر کپور ہے۔ انکے بھائی انیل اور سنجے کپور ہیں جو ایکٹر اور پروڈیوسر بھی ہے-
کپور نے پہلے 1983 میں مونا شوری سے شادی کی تھی انکے دو بچے ہیں ارجن کپور اور انوشلہ ہیں- ارجن کپور نے بالی ووڈ میں سال 2012 میں عشق زادے سے ڈیبیو کیا اور انوشلہ کالج کی پڑھائی کررہی ہے-

فلم ساز بونی کپور کا نام آتے ہی سری دیوی کا نام بھی سامنے آجاتا ہے۔ساؤتھ اور بالی ووڈ کی سپراسٹار سری دیوی کو کیسے منایا اور شادی کے لیے تیار کیا، یہ کہانی بھی کم دلچسپ نہیں۔ ایک وقت تھا جب بونی کپور اپنی بیوی مونا کپور، بیٹے ارجن اور بیٹی انوشلا کے ساتھ اپنی زندگی میں خوش تھے۔ یہ 80کے دہائی کا وقت تھا۔ بونی کپور ایک ابھرتے ہوئے کامیاب ہدایتکار تھے۔ انہی دنوں سری دیوی نے بالی ووڈ میں ہمت والا سے دوبارہ قدم رکھا اور دیکھتے ہی دیکھتے ایک نامی ستارہ بن گئی۔

بونی کپور کی خواہش تھی سری دیوی کے ساتھ ایک فلم بنانے کی۔ بونی کپور سری دیوی کے ڈیٹس لینے چنئی پہنچے، سری دیوی کی ماں انکے ڈیٹس دیکھا کرتی تھی اور پیسے بھی وہی طے کرتی تھی۔ سری دیوی سے پہلی بار انکے گھر میں ملے تو چونک گئے۔ وہ معمولی سی لڑکی تھی، اسٹار نہیں، بنا دوپٹہ کے سلوار قمیض میں ایک کالج گرل دیکھ رہی تھی۔وہ اتنی اچھی لگی کہ فورا اپنے بھائی انیل کپور کو فون کرکے کہا کہ تمہیں اور سری دیوی کو لیکر فلم بنانے جارہا ہوں۔ نام ہے گویندا۔ فلم 1984 میں بننے والی تھی لیکن کسی وجہ سے بند ہوگئی۔ انہی دنوں جاوید اختر بونی کپور کو مسٹر انڈیا کی اسکرپٹ دے کر گئے تھے۔ بونی کو لگا کہ جب سری دیوی کے ڈیٹس انکے پاس ہیں تو انہیں گویندا نہ صحیح مسٹر انڈیا بنا لینی چاہیئے۔

مسٹر انڈیا بنتے بنتے بونی کو احساس ہوگیا تھا کہ انکا دل سری دیوی کے لیے دھڑکنے لگا۔ اسکے بعد انہوں نے روپ کی رانی چوروں کا راجہ فلم بنانے کی اعلان کیا۔ اس درمیان سری دیوی کی والدہ راجیشوری اور والد سے بھی بونی کے اچھے تعلقات ہوگئے۔

جب بونی کپور نے سری دیوی کو پرپوز کیا تو وہ کافی ناراض ہوگئی، اور کہا کہ آپ نے ایک خوبصورت رشتے کو ختم کردیا۔ اس کے بعد وہ 9 مہینے تک بونی سے بات نہیں کی۔ آخر کار چار سال کے بعد سری دیوی مان گئی۔

بونی کپور نے 2 جون 1996 کو مشہور اداکارہ سری دیوی سے شادی کی۔ سری دیوی کو دو بیٹیاں ہیں جھانوی کپور اور خوشی کپور-
بتادیں کہ سری دیوی کی 24 فروری 2018 کو دبئی میں انتقال ہوگیا-

انہوں نے کئی فلموں کو پروڈیوس کیا جن میں ہم پانچ، وہ ساتھ دن، مسٹر انڈیا، رات، روپ کی رانی چوروں کا راجا، پریم، لوٹیرا، جدائی، صرف تم، پکار، ہم دل آپ کے پاس ہیں،کوئی میرے دل سے پوچھے، کمپنی، شکتی، جیسے کئی فلمیں شامل ہیں۔