Type to search

ٹی وی اور فلم

جیمز بانڈ کی اداکارہ اولگا کوریلنکو کی کورونا رپورٹ مثبت

ہالی ووڈ ڈسک،16مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ان دنوں دنیا بھر میں کورونا وائرس کو لیکر ڈر کا ماحول بنا ہوا ہے۔ حکومتیں اسے لیکر الگ الگ طریقوں سے لوگوں کو شعور بیدار کرا رہی ہے۔ عام لوگوں کے ساتھ ساتھ مام بڑی شخصیات بھی اسکی زرد میں آرہی ہے۔ اور اب اس میں ہالی ووڈ اداکارہ اور ماڈل اولگا کوریلنکو کا بھی نام جڑ گیا ہے۔

اولگا کوریلنکو نے بتایا کہ انہوں نے کورونا وائرس ٹیسٹ کرایا تو رپورٹ مثبت آئی ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ تقریبا ایک ہفتے سے بیمار ہے۔ انہوں نے لکھا، کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آنے پر گھر میں لاک کرلیا ہے۔ اسکے ساتھ انہوں نے ایک تصویر شیئر کی جس میں کھڑکی سے باہر کا نظارہ دیکھ رہا ہے۔

اسکے ساتھ اولگا کوریلنکو نے لوگوں سے بھی اپنا خیال رکھنے اور اس معاملے کو سنجیدگی سے لینے کی اپیل کی۔ بتادیں کہ کورونا وائرس کوویڈ19 کو ورلڈ ہیلتھ آرگانائزیشن نے وبا اعلان کیا ہے۔ اولگا کوریلنکو سے پہلے پچھلے ہفتے ایکٹر ٹام ہینکس اور ریٹا ولسن کی بھی رپورٹ مثبت آچکی ہے۔

اولگا کوریلنکو 14 نومبر 1979 کو برڈینسک ، یوکرین میں پیدا ہوئی۔ غور طلب ہے کہ یونیورسل میوزک چیئرمین اور سی ای او لوسیئن گرینج کو بھی انفیکشن کی وجہ سے شریک کیا جاچکا ہے۔

آپ کو بتادیں کہ اولگا 16 سال کی عمر میں ہی ماڈلنگ میں کیریئر بنانے کے لیے پیرس چلی گئیں اور 2005 میں اپنے اداکاری کے کیریئر کا آغاز کیا۔اولگا 22 ویں جیمز بانڈ فلم ، کوانٹم آف سولیس میں بانڈ گرل کیملی مونٹیس کا کردار سے مقبولیت ملی۔

Tags: