Type to search

فیشن

بامبے ٹائمز فیشن ویک میں ریمپ واک کرتی دیکھی تارا ستاریا اور ڈیانا پنٹی

فیشن ڈسک،16مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بامبے ٹائمز فیشن ویک کے گرانڈ فائنل کے ایک شو میں تارا ستاریا جب شو اسٹاپر بنی تو انکا حسن دیکھ لوگ بھی انکے قائل ہوگئے، سفید کپڑوں میں تارا کسی پری جیسی لگ رہی تھی۔ تارا ستاریا فیشن ڈیزائنر سلکشنا مونگا کے لیے شو اسٹاپر بنی تھی۔ تارا نے جو لہنگا پہنا تھا اسے شیفون سے بنایا گیا تھا، اس پر میچینگ وائٹ کلر کا فلورل ورک دیکھائی دے رہا تھا۔ یہ نازک ڈیزائن لہنگے کی خوبصورتی کو اور بڑھا رہی تھی۔

تارا کے اس لہنگے کی بارڈر پر لیس ورک بھی کیا گیا تھا۔ وہ اسے فال کو اور بھی ذیادہ اچھا بنا رہا تھا۔ اس لہنگے کے ساتھ بنائے گئے بلاوز کو یونیک ڈیزائن دیا گیا تھا۔ ون شولڈر بلاوز کو بگ رفل لک دیتے ہوئے اس میں لائٹ پلیٹس بھی رکھی گئی تھی۔ اس بلاوز میں بلینگ الیمنٹ ایڈ کرنے کے لیے اس پر سلور اینڈ وائٹ سکویئنس ورک بھی کیا گیا تھا۔ تارا کے اس لک کو چاہے جسے بھی اینگل سے کیمرے میں قید کیا گیا، وہ سبھی میں بہت ذیادہ خوبصورت لگ رہی تھی۔

فیشن ویک کے فائنل میں اداکارہ ڈیانا پنٹی بھی ریمپ واک کرتی نظر آئی۔ وہ دیویہ راجویر کے لیے شو اسٹاپر بنی تھی۔ اس دوران ڈیانا پنٹی نے بلیو فیشن ڈریس پہنی تھتی۔ انکی اسکرٹ میں فرنٹ سلٹ دی گئی تھی تو وہیں بلاوز کو ہٹ کر لک دیتے ہوئے رفل آستین بنائی گئی تھی۔ اس ڈریس میں بلاوز اور اسکرٹ کے ویسٹ پر سیٹن کپڑے کا بھی استعمال کیا گیا تھا، جس پر کیا گیا فلورل ورک بہار کا موسم کا احساس دے رہا تھا۔

فوٹو: یوگین شاہ ، ٹائمز فیشن ویک اور ڈیانا پنٹی کے انسٹاگرام سے لی گئی ہے۔

Tags:

You Might also Like