Type to search

ٹی وی اور فلم

بالی ووڈ کے مشہور گیت کار یوگیش گور کا انتقال

bollywood-lyricist-yogesh-gaur

فلمی ڈسک،29مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور گیت کار یوگیش گور نے 77 سال کی عمر میں دنیا کو الوداع کہے دیا۔ یوگیش نے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات ڈائریکٹر رشی کیش مکرجی کی فلم آنند سے کی تھی، جس میں امیتابھ بچن اور راجیش کھنہ نے انکے گانے گنگنائے تھے۔

یوگیش گور کی طرف سے لکھے گئے ’کہی دور جب دن ڈھل جائے، اور زندگی کیسی ہے پہلی ہائے، گانے ہمیشہ لوگوں کی زبان پر رہیں گے۔

ہندوستان کی مشہور لتا منگیشکر نے ٹیوٹ کرکے یوگیش گور کے انتقال پر گہرے غم کا اظہار کیا ۔ لتا منگیشکر نے اپنے ٹیوٹ میں لکھا ہے، مجھے ابھی پتہ چلا کہ دل کو چھونے والے گیت لکھنے والے شاعر یوگیش جی کا آج انتقال ہوا۔ یہ سن کر مجھے بہت دکھ ہوا۔ یوگیش جی کہ لکھے کئی گیت میں نے گائے۔ یوگیش جی بہت پرسکون اور پیارے شخص تھے۔ میں ان کو اپنا خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔