Type to search

ٹی وی اور فلم

کمار نیرج کی فلم نفیسہ کا پوسٹر جاری

فلم نفیسہ

فلمی ڈسک، 4 نومبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مصنف اور ہدایت کار کمار نیرج کی فلم نفیسہ کا فرسٹ لک ریلیز ہوگیا ہے- اس فلم میں اداکارہ حنا پنچال اہم رول میں ہے-

فلم نفیسہ کے گانوں کو گنیش اچاریہ نے کوریوگراف کیا ہے- یہ فلم بہار کے مظفر پور شیلٹر ہوم کے واقعات پر مبنی ہے-

 

یہ واقعات نہ صرف سماج کے لیے لعنت بن کر سامنے آئے بلکہ سیاسی بنیاد بھی شامل تھے- فلم نفیسہ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ چار خواتین پروڈیوسر ویشالی دیو، بنا شاہ، منی سنگھ اور خوشبو سنگھ نے پروڈیوس کیا ہے-

 

فلم نفیسہ کے پوسٹ کو کمار نیرج نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے- پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے پوسٹ میں لکھا، نفیسہ ہماری سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلموں میں سے ایک ہے، نفیسہ بہار کے شیلٹر ہوم میں ہوئے واقعات کو پردے پر زندہ کرے گی اور اصلی سچائی بھی بتائے گی-

 

فلم نفیسہ میں بالی ووڈ کے مشہور کوریوگرافر گنیش اچاریہ کے ہدایت کاری میں گانے فلمائے گئے، کئی مشہور فنکاروں کو اس فلم کا حصہ بنایا- غدر سے مشہور کیمرا مین نجیب خان کو فلم سے جڑا- ابھی اس گھڑی میں فلم کا فرسٹ پوسٹر ریلیز کررہا ہوں، جلد ہی اس فلم کا ٹریلر آپ کے ساتھ شیئر کرونگا-

 

فلم کے پوسٹر کو فینس کافی پسند کررہے ہیں، اب لوگ انتظار کررہے ہیں کہ ہدایت کار کمار نیرج، کیمرا مین نجیب خان اور کوریوگرافر گنیش کی یہ فلم پردے پر کیا کمارل کرتی ہے-

 

فلم نفیسہ میں اکشے ورما، نشاد راج رانا، نازنین پٹنی، سانیا سنہا، مینش، انامیکا پانڈے، رام سوجن سنگھ، نورتن سنگھ ، راجویر سنگھ، جیسے کئی اسٹارس شامل ہے-

کون ہے حنا پنچال
حنا پنچال کی پیدائش 3 اپریل 1990 کو ممبئی میں ہوئی، انکے والد مہندرا پنچال اور والدہ کا نام پریا پنچال ہے- انکا ایک بھائی پرتیک پنچال اور بہن دیپالی پنچال ہے-

 

حنا نے ممبئی کے نودیا انگلیش ہائی اسکول، اور یونیورسٹی آف ممبئی سے کالج کی پڑھائی کی، حنا ایک اداکارہ اور ماڈل ہے، انہیں آئٹم گانوں کے لیے جانا جاتا ہے-

 

ویسے تو حنا پنچال مراٹھی فلموں میں زیادہ سرگرم ہیں ، مگر انہوں نے تمل ، تیلگو اور کنڑ فلموں میں بھی کام کیا ہے ۔

 

حنا کو سب سے زیادہ شہرت سال 2019 میں ریالٹی شو بگ باس مراٹھی کے دوسرے سیزن سے ملی-

حنا نے اپنے فلمی کریئر کی شروعات سال 2014 میں ریلیز ہوئی بالی ووڈ فلم ہم ہیں تو تین خرافاتی سے کی تھی ۔
حنا نے کلرس چینل کے ریالٹی شو انڈیا گاٹ ٹیلنٹ کے سیزن 6 میں حصہ لیا تھا، حنا ایک تربیت یافتہ پول ڈانسر بھی ہے-