Type to search

ٹی وی اور فلم

مشہور سینماٹوگرافر ندیم خان کی سیڑیوں سے گرنے سے حالت سنگین، آئی سی یو شریک

cinematographer-nadeem-khan

فلمی ڈسک،6مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے مشہور سینماٹوگرافر ندیم خان کا سیڑیوں سے گرنے کی وجہ سے بہت بڑا حادثہ ہوگیا ہے۔ ندیم خان کی حالت کافی سنگین ہے اور انہیں ممبئی کے لیلاوتی ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا ہے۔ ندیم خان اس وقت آئی سی یو میں شریک ہے۔ بتادیں کہ ندیم مشہور مرحوم مصنف ، شاعر اور گیت نگار راہی معصوم رضا کے بیٹے ہیں۔ 69سالہ ندیم خان کی سیڑیوں سے گرنے کی وجہ سے سر، سینے اور کاندھے میں چوٹ آئی ہے۔ جسکی وجہ سے انہیں ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا ہے۔

سینماٹوگرافر ندیم نے ایکٹر متھن چکراورتی کی سپر ہٹ فلم ڈسکو ڈانسر میں بھی سینماٹوگرافر کا کام کیا ہے۔ ندیم نے بطور سینماٹوگرافر 50 سے ذیادہ فلموں میں کام کیا ہے۔ جس میں ڈسکو ڈانسر، کنگ انکل، جرم، جیسی فلمں کے نام شامل ہے۔