زائرہ وسیم نے کیا ایکٹنگ چھوڑنے کااعلان، کہا ۔ ایمان سے بھٹک رہی تھی
ممبئی،30جون(ارودو پوسٹ) دنگل گرل زائروسیم نے کافی کم عمر اور کم وقت میں ہی اپنی دمدار ایکٹنگ سے بالی ووڈ میں اپنی الگ پہچان بنا لی ہے۔اب وہ سونالی بوس کی فلم ’دی اسکائی از پنک’ میں پردے پر نظر آئیں گی۔ حالانکہ اب انکےایک پوسٹ نے انکے فینس کے درمیان ہلچل مچا دی ہے۔ زائرہ وسیم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کیا گیا ہے جس مایں انہوں ے ایکٹنگ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ زائرہ نے لکھا ہے کہ بالی ووڈ میں انکے 5 سال پورے ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ کیسے پانچ سال پہلے لیے گئے اس فصیلے نے انکی زندگی بدل دی۔انکو رشتے اور لوگوں کا پیار ملا۔ حالانکہ یہ سب کبھی نہیں چاہیے تھا۔ انہوںنے لکھا ہے۔ میں بھلے یہاں فٹ ہورہی ہوں لیکن میں یہاں کی نہیں ہوں۔ یہ مجھے میرے ایمان سے دور کررہا ہے۔
View this post on Instagram
انہوں نے سوشل میڈیا پر 6 صفحے لکھیے ہیں جس میں قرآن کا بھی ذکر کیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ یہ راستہ انہیں اللہ سے دور کررہا ہے۔ حالانکہ سوشل میڈیا پر فینس کےدرمیان یہ بھی بحث ختم ہوچکی ہے۔ اس فلم میں زائرہ وسیم کے علاوہ پرینکاچوپڑا اور فرحان اختر بھی نظر آئیں گے۔