Type to search

ٹی وی اور فلم

تنیشا مکھرجی نے کہا بالی ووڈ میں نہیں بن رہی ہیں اچھی فلمیں

نئی دہلی/1اگسٹ(اردوپوسٹ) فلم “نیل اینڈ نکی” سے بالی ووڈ میں آنے والی اداکارہ تنیشا مکھرجی نے ایک بیان دے کر سب کی توجہ اپنی طرف کی ہے- انہوں بالی ووڈ انڈسٹری کو لیکر ایک بیا ن دیا ہے-

بالی ووڈ اداکارہ اور کاجول کی چھوٹی بہن تنیشا مکھرجی اپنے اب تک کے کیرئیر میں 11 فلاپ فلمیں دے چکی ہے- ممبئی میں پیر کو 15 ویں سالانہ فورا ریٹیل جیولر انڈیا ایوارڈ س 2019 کے موقع پر تنیشا نے کہا کہ اب بالی ووڈ میں اچھی فلمیں بننا بند ہوگیا ہے- وہیں تنیشا نے بڑے پردے کی جگہ ویب اور ڈیجیٹل کی دنیا کو زیادہ پراڈکٹیو بتایا ہے-

تنیشا کا دعوی ہے کہ ہندی فلم انڈسٹری میں اچھی فلمیں نہیں بن رہی اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنے خود کے پراڈکشن ہاؤس کی شروعات کی ہے- ایک صحافی نے تنیشا سے پوچھا کہ کیا ہندی فلموں میں واپسی کرنے کی انکی منصوبہ بندی ہے؟ تو اس سوال پر تنیشا نے صحافی سے پلٹ کر پوچھا کہ کیا آپ کو لگتا ہے کہ اچھی فلمیں بن رہی ہیں؟ تنیشا نے آگے کہا کہ اگر مجھے اچھی فلم کا آفر ملتا ہے تو میں ضرور کرونگی- فی الحال ، ویب ایک اچھا پلیٹ فارم بن چکا ہے-

Tags:

You Might also Like