Type to search

ٹی وی اور فلم

سندیپا دھر کی ان تصاویر نے انٹرنیٹ پر مچائی سنسنی

sandeepa-dhar hot pics

فلمی ڈسک،11اپریل(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ سندیپا دھر نے انسٹاگرام پر کئی تصویریں شیئر کی ہے۔ جس میں وہ کیمرے کے سامنے پوز دیتے ہوئے نظر آرہی ہے۔

سندیپا دھر انسٹاگرام پر کافی ایکٹیو رہتی ہے اور آئے دن اپنی تصویریں یہاں شیئر کرتی رہتی ہے۔ ان دنوں انکی کئی ہاٹ تصویریں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ سندیپا نے بالی ووڈ میں ڈیبیو سال 2010 میں اسی لائف میں، سے اداکاکر اکشے اوبرائے کے ساتھ کی تھی۔ اسکے بعد وہ گولو اور پپو میں نظر آئی تھی۔

سندیپا دھر کی پیدائش 2 فروری 1989ء کو ہوئی۔ سندیپا دنیا کی سب سے خوبصورت جگہ سری نگر، کشمیر میں پیدا ہوئی ۔انہوں نے نیشنل پبلک سکول” بنگالورو سے ابتدائی تعلیم حاصل کی بعد ازاں انہوں نے سینٹ زیویر کالج ممبئی سے اشتہارکاری میں گریجوایشن پاس کیا۔

سندیپا کو اپنی پہلی ہی فلم سے فلم فیئر اعزاز برائے نئی خاتون اداکارہ ، اسٹار اسکرین ایوارڈ فار موسٹ پرومیسنگ نیو کمر ۔ فیمیل اور اسٹارڈسٹ اعزاز برائے مستقبل کی خاتون سپراسٹار کے لیے نامزد ہو چکی ہے۔سندیپا ، سلمان خان کی فلم دبنگ 2 میں بھی نظر آچکی ہے۔

دبنگ میں جہاں ان کے اس چھوٹے سے رول سے انہیں شہرت ملی اور مستقبل میں اور اچھی فلمیں ملنے کی انہیں امید ہے۔ انہوں نے دبنگ 2، ہیرو پنتی، گلو اور پپو، گلوبال بابا، بارات کمپنی، فکرے، جیسے فلموں میں کام کیا۔

فوٹو سندیپا دھر کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے لی گئی۔

Tags:

You Might also Like