Type to search

ٹی وی اور فلم

بالی ووڈ کی گمنام اداکارہ انترا مالی

فلمی ڈسک،9مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مشہور فوٹوگرافر جگدیش مالی کی بیٹی اور اداکارہ انترا مالی کا فلمی کیریئر بہت بڑا نہیں رہا ہے۔ انہوں نے کچھ ہی فلموں میں کام کیا ہے۔ اور انکی تقریبا فلمیں فلاپ رہی ہے۔ انترا مالی کی فلمیں بھلے ہی فلاپ رہی ہے لیکن انہوں نے ہدایتکار رام گوپال ورما کی کئی فلموں سے خوب نام کمایا۔ فلموں میں انترا مالی اور انکی ایکٹینگ کو نوٹس کیا گیا۔ اس وقت انترا مالی عوامی زندگی سے دور ہی ہے۔

سال 1998 میں اپنا کیریئر شروع کرنے والی انترا مالی نے سال 2005 میں فلمیں کرنا چھوڑ دیا۔ سال 2010 میں انہوں نے پھرسے واپسی کی لیکن کامیاب نہیں رہی۔ انترا مالی کو جب فلموں میں کامیابی نہیں ملی تو انہوں نے 2009 میں جنرلسٹ سے شادی کرلی۔
انترا نے شروع میں تلگو فلموں میں کام کیا۔ اسکے بعد انہوں نے بالی ووڈ میں انٹری کی۔ سال 1998 میں فلم ڈھونڈتے رہے جاؤگے سے اپنا کیریئر شروع کرنے والی انترا مالی کو سال 2010 میں انترا کی آخری فلم اینڈ ونس اگین میں دیکھا گیا۔

انترا 20اکتوبر 1975 کو ممبئی میں پیدا ہوئی۔ انترا مالی کا فلمی سفر بھلے ہی کچھ خاص نہ رہا ہو لیکن انکی آخری فلم میں انکی محنت اور لگن دیکھ سبھی حیران رہ گئے۔ سال 2010 میں آئی اس فلم کا نام اینڈ ونس اگین تھا۔ اور یہ فلم سکم کے راہب پر مبنی تھی۔ اس فلم کے لیے انترا مالی نے اپنا اصل میں سر منڈوا لیا تھا۔

انترا کے والد جگدیش مالی نے 1980 کے دہائی میں اپنے کیریئر کی شروعات کی تھی۔ انہوں نے ریکھا، شبانہ اعظمی، کرینہ کپور، انوپم کھیر، اوم پوری، عرفان خان سمیت بالی ووڈ کے بڑے ناموں کے ساتھ کام کیا تھا۔ 2013 میں جگدیش مالی کی موت ہوگئی۔

انترا نے فلم مست، کھلاڑی 420، کمپنی، روڈ، ڈرنا منا ہے، میں مادھوری ڈکشٹ بننا چاہتی ہوں، غائب، ناچ، وغیرہ جیسی فلموں میں کام کیا۔

Tags:

You Might also Like