Type to search

ٹی وی اور فلم

ایک ہی فلم میں نبھائے تھے 9 کردار، اس اداکارہ پر آیا تھا سنجیو کمار کا دل

حیدرآباد/9جولائی(اردوپوسٹ) جب بھی بالی ووڈ کے سب سے سنجیدہ اور متحرک کردار کرنے والوں کا ذکر آتا ہے شعلے کے ٹھاکر کو نبھانے والے سنجیو کمار کا سب سے پہلے نام لیا جاتا ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ سنجیو کمار ہی وہ شخص ہے جنہوں نے شعلے فلم میں کام کرنے کے سب سے زیادہ پیسے لیے تھے۔ سنجیو کمار کا جلوہ ہی کچھ ایسا تھا کہ انکے آگے سارے سپراسٹار پانی بھرتے نظر آتے تھے۔ آج ہی کے دن سنجیو کمار کا جنم ہوا تھا۔

سنجیو کمار ایسے اداکار ہے جنہوں نے زندگی بھر شادی نہیں کی۔ لیکن کہتے ہیں کہ انہیں زندگی میں کئی بار پیار ہوا۔ ان میں پہلا نام آتا ہے گذرے دور کی اداکارہ نوتن کا۔ اس دور کی ایک میگزین کے مطابق سنجیو کمار نے فلم دیوی کے سیٹ پر نوتن سے پیار کا اظہار کیا اور انہوں نے اسکے جواب میں سنجیو کو تھپڑ مار دیا تھا۔

سنجیو کمار نے شادی نہیں کی مگر کئی بار پیار کیا تھا۔ انہیں یہ یقین تھا کہ انکے خاندان میں بڑے بیٹے کے 10 سال کا ہونے پر والد کی موت ہوجاتی ہے۔ انکے دادا، والد اور بھائی سبھی کے ساتھ یہ ہوچکا تھا ۔ یہ بھی عجیب اتفاق ہی ہے کہ سنجیو کمار نے اپنے بھائی کے بیٹے کو گود لیا اور اسکے دس سال کا ہونے پر انکی موت ہوگئی۔ انہوں نے 6 نومبر 1985 کو آخری سانس لی۔

نجی زندگی کی بات کریں تو سنجیو کمار کا جنم سورت میں 9 جولائی 1983 کو جیٹلال کے ایک متوسط گجراتی گھرانے میں ہوا تھا۔

Tags: