Type to search

ٹی وی اور فلم

فراز خان: فلم مہندی میں رانی مکرجی کے ساتھ کام کرچکے ایکٹر ہاسپٹل میں شریک

فراز خان

فلمی ڈسک،14اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) رانی مکھرجی کی فلم مہندی میں ساتھ نظر آچکے معاون اداکار فراز خان موجودہ وقت میں بنگلور کے ایک ہاسپٹل میں زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ پوجا بھٹ نے فینس سے گذارش کی کہ وہ فنڈز جمع کرکے ایکٹر کی مدد کریں۔ 90 کے دہائی کے آخر اور 2000 کے دہائی کی شروعات میں، بالی ووڈ کے کئی فنکار انڈسٹری کا حصہ بنے تھے۔ کچھ گمنامی ہے اور کچھ اب بھی نظر آتے ہیں۔

فراز خان آئی سی یو میں شریک ہے۔ انہیں گذشتہ پانچ دنوں سے بنگلور کے ایک ہاسپٹل میں نیورولوجیکل ڈس آرڈر کی وجہ سے وینٹیلیٹر پر رکھا گیا ہے۔

 

ایکٹر کے خاندان کو علاج کے لیے 25 لاکھ روپے کی ضرورت ہے اور انکے چھوٹے بھائی ٹی وی ایکٹر فہمان خان، فرازکے لیے بنائی جارہی ایک رقم میں لوگوں سے مالی مدد مانگ رہے ہیں۔

فراز خان کی پیدائش 11 جولائی 1974 کو ہوئی  تھی۔ وہ ایکٹر یوسف خان کے بیٹے ہیں۔ انہوں نے فریب، پرتھوی، لواسٹوری، مہندی، دلہن بنو میں تیری، دل نےپھر یاد کیا، بازار۔مارکٹ آف لو، چاند بجھ گیا، جیسے فلموں میں نظر آئے۔

انہوں نے ٹی وی کے کئی سیریلس میں کام کیا جن میں اچانک 37 سال بعد، لیپسٹک، سشش کوئی ہے، رات ہونے کو ہے، سندور تیرے نام کا، اور نیلی آنکھیں جیسے سیریلس شامل ہے۔

بتادیں کہ سال 1998 کی فلم مہندی میں رانی مکھرجی کے ساتھ اداکاری کرنے کے بعد سے ہی فراز خوب مقبول ہوئے تھے لیکن بعد میں اداکار آہستہ آہستہ فلم انڈسٹری سے باہر ہوگئے۔ انہیں آخری بار سال 2008 کے ٹیلی ویژن سیریز نیلی آنکھوں میں دیکھا گیا تھا۔