Type to search

ٹی وی اور فلم

بوبی دیول کےبیٹے آریامن دیول لائم لائٹ سے رہتے ہیں دور

فلمی ڈسک،16مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ ایکٹر بوبی دیول کی پچھلے سال ریلیز ہوئ ہاؤس فل 4 نے باکس آفس پر اچھی کمائی کی تھی۔ اس میں فینس نے بوبی کے کام کی بھی تعریف ہوئی۔ بھلے ہی وہ فلموں میں ذیادہ نظر نہ آتے ہو لیکن سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتے ہیں۔ اسکے ساتھ ہی وہ اپنے بیٹے آریامن دیول کی وجہ سے بھی سرخیوں میں رہتے ہیں جو انسٹاگرام پر اپنی اور والد کے ساھ تصویریں شیئر کرتے رہتےہیں۔

کچھ وقت پہلے ایک ایوارڈ فنکشن کے دوران آریامن اپنے والد کے ساتھ نظر آئے تھے۔ اس وقت لوگوں کے درمیان کافی بحث ہوئی کہ بوبی کے ساتھ یہ ہینڈسم شخص کون ہے۔ پھر معلوم ہوا کہ وہ کوئی اور نہیں بلکہ بوبی کے بڑے بیٹے ہیں جو کہ لائم لائٹ سے دور رہنا پسند کرتے ہیں۔ سہیل خان کے بیٹے نروان خان آریامن کے سب سے اچھے دوستوں میں سے ایک ہے۔

آریامن بھی فلم انڈسٹری جوائن کریں گے، اس سوال پر بوبی نے کہا تھا، جب آپ انڈسٹری سے ہوتے ہیں اور بچے بڑے ہوجاتے ہیں ، سبھی امید کرنے لگتے ہیں کہ وہ بھی فلموں میں آئے۔ میں اس بزنس میں ہوں اور مجھے اچھا لگے گا کہ میرا بیٹا ایکٹر بنے لیکن میں نہیں چاہتا کہ وہ محدود محسوس کریں۔ بوبی نے کہا کہ وہ چاہے تو دوسرے پروفیشن کے بارے میں سوچ سکتا ہے۔ میرے بیٹے کا جھکاؤ اکیڈمکس کی طرف ہے۔ بوبی نے بتایا کہ میں نے بیٹے کو نیویارک بھیجا جہاں وہ بزنس مینجمینٹ کی پڑھائی کررہا ہے۔ وہ اصل میں مجھے فخر محسوس کراتا ہے۔

ایسی خبریں سامنے آئی تتھی کہ دوستانہ 2 میں آریامن بالی ووڈ ڈیبیو کرسکتے ہیں۔ حالانکہ رول کے لیے نئے چہرے کو فائنل کیا گیا۔ آریامن کے گڈ لکس کی وجہ سے انہیں کافی خواتین کی توجہ ملتی ہے۔ انہوں نے بمبئی اسکاٹش اسکول سے پڑھائی کی ہے۔ جہاں تمام لوگ آریامن کو دھرمیندر کا ینگ ورژن کہتے ہیں۔ تو کوئی انہیں ابھی سے فیوچر بالی ووڈ اسٹار بتادیا ہے۔

Tags:

You Might also Like