Type to search

ٹی وی اور فلم

اجے دیوگن اور کاجول کی بیٹی نیاسا

فلمی ڈسک،17مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سوشل میڈیا پر کئی اسٹار کڈس بالی ووڈ میں انٹری سے پہلے ہی سرخیوں میں ہے، ایسے ہی اسٹار کڈس میں سے ایک اجے دیوگن اور کاجول کی بیٹی نیاسا ہے، نیاسا اکثر سوشل میڈیا کی سرخیاں ہوتی ہے، حال ہی میں کاجول نے خود اپنی بیٹی کی کچھ تصویریں سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی-

ان تصویروں میں لہنگے میں نظر آرہی ہے کاجول کی بیٹی نیاسا، نیاسا جب بھی گھر سے باہر نکلی ہے، انکی تصویروں کو لیکر بحث اکثر ہوئی ہے، کئی بار نیاسا اپنی تصویروں کو لیکر ٹرول بھی ہوئی ہے، کبھی پارلر کے لیے نکلی ہو یا پھر فیملی کے ساتھ ایئرپورٹ پر دیکھی ہو، نیاسا انکے انداز کے لیے کچھ لوگوں نے ٹرول بھی کیا ہے-

لہنگے میں نیاسا کی ان تصویروں کو سوشل میڈیا پر لوگوں نے کافی پسند کیا، پچھلے سال اپنے دادا ویرو دیوگن کے انتقال کے اگلے ہی دن نیاسا کی کچھ تصویریں سامنے آئی تھی، جن میں وہ پارلر سے باہر آتے دیکھی تھی اور بے حد خوش نظر آرہی تھی، اور اسی کے بعد لوگوں نے اسکے لیے انہیں سوشل میڈیا پر خوب ٹرول کیا، کاجول اور بیٹی نیاسا کے درمیان کی بانڈنگ کافی اچھی ہے اور کہتے ہیں ماں بیٹی کے ساتھ استھ انکا دوست والا بھی رشتہ ہے-

کاجول کہے چکی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو کنٹرول کرنے کی کوشش نہیں کرتی اور وہ ہیلتھی تعلقات میں یقین رکھتی ہے- کاجول نے کرینہ کے چیٹ شو میں یہ بھی کہا کہ انکی بیٹی نیاسا ہی انکو گائیڈ کرتی ہے کہ انہیں کیا کرنا ہے یا کیا نہیں- دوسری طرف اجے دیوگن بیٹی نیاسا کو لیکر مثبت ہے- لیکن اجے دیوگن کا کہنا ہے کہ انہوں نے اب ٹرول جییسی چیزوں پر پریشان ہونا چھوڑ دیا ہے- بالی ووڈ کے کئی والدین کی طرح اجے اور کاجول نے بھی اپنے بچپن کو سپاٹ لائٹ سے دور اور نارمل لائف دینے کی پوری کوشش میں رہتے ہیں-

ٹرولس کو لیکر اجے کا کہنا ہے کہ جو اس طرح کا کام کیا کرتے ہیں، ایسے لوگوں کا ذہن ہی خراب ہوتا ہے، اس لیے انہوں نے ان سب چیزوں سے پریشان ہونا چھوڑ دیا ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ بیکار کمنٹس پر توجہ نہیں دیتے ہیں، جو اکثر انٹرنیٹ پر اپنی فرضی آئی ڈی سے کیا کرتے ہیں-
فوٹو:انسٹاگرام سے لی گئی۔

Tags:

You Might also Like